Dream Index

Saturday, January 28, 2017

PANI KA AIK GLASS APNE BEAD KE NICHE RAKHAIN AUR NAZAR E BUD SE MEHFOOZ ...


 پانی  کا  ایک گلاس اپنے بیڈ کے نیچے رکھیں اور  ہر طرح کےآسیب  اور نظر بد سے محفوظ رہیں. یہ ایک حیران کن  لیکن  انتہائی کامیاب  ٹوٹکا ہے. پانی میں قدرت نے بہت سی خوبیاں رکھی ہیں . آپ تو جانتے ہی ہوں گے کہ جب کوئی شخص کسی عامل یا  پیر وغیرہ کے پاس کسی ذاتی اور گھریلو پریشانی کے سلسلے میں  جاتا ہے تو وہ  پیر یا عامل بھی اسکو پانی ہی دم کر کے دیتا ہے. کبھی پینے کے لئے تو کبھی گھر میں چھڑکنے کے لئے. بہر حال ہماری زندگی میں  پانی کی اپنی  ایک  خاص اہمیت اور  طاقت ہے جس سے انکار نہیں کیا جا سکتا.
.
آجکل کے دور میں ان  پیر اور عامل حضرات کا  بھی کوئی خاص اعتبار نہیں رہا . ان میں اکثریت جعلسازوں  کی ہوتی ہے اور یہ جعلساز لوگوں سے  انکے مسائل کے حل کے سلسلے میں بھا ری رقوم ہتھیا لیتے ہیں.
اس تمام صورتحال سے قطع نظر یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ آج کے دور میں اکثر بیماریوں کا تعلق جسمانی سے زیادہ روحانی ہوتا ہے. اس قسم کی  بیماریوں میں  دوا   علاج کے باوجود مریض ٹھیک نہیں ہو پا تا  اور اسکو روحانی علاج کی طرف  رجو کرنا پڑتا ہے.
.
روحانی علاج  اپنی جگہ ایک حقیت ہے  اور ان  سے مریض  کو نہ صرف ذہنی سکون  حاصل ہوتا ہے بلکہ  گھر سے مختلف قسم کے آسیب بھی دور ہو جاتے ہیں. آج ہم آپکو اسی سلسلے   میں پانی سے علاج کا ایک آسان اور کارآمد ٹوٹکا  بتایئں  گے  جو آپ کے گھر سے ہر قسم کے  آسیب  ، نظر بد اور منفی طاقتوں کو دور بھگا دے گا. یہ ٹوٹکا مغربی  ممالک میں بہت عام  ہے کیوں کہ وہاں کے   روحانی ریسرچرز  نے اسے   بہت تحقیق اور تجربات کے بعد دریافت کیا ہے.
.
رات کو سونے سے پہلے ایک  عدد  گلاس  یا کسی اور برتن میں تازہ  پانی لیں  اور اسکو اپنے پلنگ کے نیچے یا پھر  کسی ایسی میز پر جو آپ کے بستر کے  کافی قریب ہو رکھ دیں. خیال رہے کہ ایک بار پانی رکھ دینے کے بعد اسکو چھویئں مت اور پرسکون رہنے دیں.پانی میں قدرت نے یہ خوبی رکھی ہے کہ یہ ہر قسم کی نظر بد  اور ارد گرد کی  تمام منفی طاقتوں کو اپنے اندر جذب کر لیتا ہے.
.
 آپ کو چاہیے کہ ہر صبح  برتن یا گلاس جو بھی آپ اس سلسلہ میں استعمال کرتے ہوں اس سے پرانا  پانی پھینک کر نیا  اور تازہ پانی بھر لیں.  پانی پھینکنے سے پہلے یہ دیکھیں کہ کیا اس میں ہلکے ہلکے بلبلے آ چکے ہیں یا پھر اسکا رنگ ہلکا   میلا    پڑ گیا ہے اور اگر ایسا ہے تو سمجھ جایئں کہ اس نے اپکے گھر میں موجود تمام منفی طاقتوں کو اپنے اندر جذب کر لیا ہے. اس پانی کو گھر سے  باہر  کسی کونے میں پھینک  دیں .
.
ہر رات سونے سے پہلے آپ کواس برتن میں  نیا تازہ  پانی بھرنا ہو گا. ایک بار کا استعمال شدہ پانی دوبارہ  ہرگز استعمال نہ کریں. یہ ٹوٹکا آپ روزانہ   بلا ناغہ دوہرایئں  اور ہر طرح کے آسیب، جادو ٹونا،نظر بد  اور اپنے ارد گرد کی منفی طاقتوں سے محفوظ رہیں.

No comments:

Post a Comment