Dream Index

Sunday, February 16, 2020

To see Roses in Dream Meanings | Khwab Mein Gulab Dekhna | خواب میں گلاب...




خواب میں گلاب دیکھنے کی تعبیر
خواب میں گلاب کا پھول یا پودہ دیکھنا اسکی  مختلف تعبیر ہیں.
اگر آپ سرخ رنگ کا گلاب دیکھتے ہیں تو یہ خواب آپ میں موجود  پیار، محبت، وفاداری، نسوانیت، رومانس اور اتحاد کی علامت کو ظاہر کرتا  ہے.
  اگر آپ  سفید رنگ کا  گلاب دیکھتے ہیں تو ، پھر یہ یہ خواب پاکیزگی اور رازداری کی علامت کو ظاہر کرتا  ہے۔
 خواب میں  پیلے رنگ کا گلاب دیکھنا بے وفائی، حسد یا دوستی کی علامت  ہے۔ اگر گلاب گلابی رنگ کا  ہے تو ، اس کے معنی نیا  پیار اوررومان ہے ۔
خواب  میں مرجھایا  ہوا گلاب دیکھنے سے مراد کسی عزیز کے  جدا ہونے  یا کسی خاص موقعہ پر اسکی عدم موجودگی کی علامت ہے۔ متبادل کے طور پر ، یہ موت کی علامت یا کسی چیز کا خاتمہ ہونے کی طرف بھی اشارہ  ہے ۔
خواب میں سرخ گلاب کا مرجھانا یا پتی پتی ہو کر بکھر جانا اس بات کی علامت ہے کہ آپکو محبت میں دھوکہ دیا جا رہا ہے
خواب میں گلاب کی خوشبو محسوس کرنا آپکی زندگی میں خوشی اور سکوں کی علامت ہے لیکن ساتھ ہی یہ خواب آپ کو بتا رہا ہے کہ آپ کو رک کر گلابوں کو  سونگھنے کی ضرورت ہے ورنہ آپ اپنی زندگی کے کچھ اچھے مواقع گنوان بیٹھے گے اور ان سے محروم ہو جاییں گے۔
خواب میں کانٹے دار گلاب دیکھنے کی تعبیر یہ ہے کہ  آپ کو اپنے ذاتی تعلقات میں مشکلات یا پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا  ہے۔ متبادل کے طور پراس خواب کی تعبیر یہ بھی ہے کہ اپنی محنت کا پھل حاصل کرنے سے پہلے آپکو کچھ مشکلات کا سامنا کرنا ہو گا اور ساتھ ہے ان مشکلات کو دور بھی کرنا ہو گا
خواب میں گلاب کو جلتے ہوے دیکھنا آپکے جذبات اور آپکے شوق کی نمائندگی کرتا ہے لیکن ضرورت اس بات کی ہے کہ آپکو اپنے جذبات پر قابو رکھنا ہو گا  اور اپنے شوق کو اعتدال میں رکھنا ہو گا کیونکہ حد سے زیادہ جذباتی ہونا آپکے کے حق میں اچھا نہیں اور حد سے بڑھی ہوئی جذباتیت آپکو تباہ و برباد بھی کر سکتی ہے

Friday, February 7, 2020

Crying in Dream Meanings | Khwab Mein Rona Aur Chilana | خواب میں رونا ی...




خواب میں رونا یا چلانا

اکثر ایسا ہوتا ہے کہ آپ سوتے ہوے کوئی ڈراؤنا خواب دیکھتے ہیں اور خوف سے   رونا یا چلانا شروع کر دیتے ہیں . اس رونے یا چیخنے چلانے کی دو وجوہات ہوتی ہیں ایک تو یہ کہ سوتے میں آپکے دل پر کسی قسم کا دباؤ پڑ جاتا ہے اور دوران خون متاثر ہونے سے خوفناک خواب آنے شروع ہو جاتے ہیں اور انسان رونا یا چلانا شروع کر دیتا ہے
Whenever we dream something scary we start crying in our dream. There are two reasons behind it, either in sleep there is some pressure on our heart which is effecting our blood circulation and because of it we start dreaming scary things.
اسکی دوسری وجہ وہ خوف ہیں جنکا سامنا آپ اپنی جاگتی زندگی میں کرنے سے کتراتے ہیں چناچہ یہی خوف خواب میں کسی نہ کسی ڈراؤنی شکل میں نمودار ہو جاتے ہیں اور خواب دیکھنے والا خواب میں رونا یا چلانا شروع کر دیتا ہے تو  آئے ہم اس دوسری وجہ کی بات کرتے ہیں کیونکہ پہلی وجہ تو خالص طبییتی مثلا ہے جبکہ دوسری وجہ کسی انسان کی ذاتی زندگی میں وہ اشارے ہیں جو اسکے مسائل اور انکے حل کے  بارے میں  اس  کو خواب میں ملتے ہیں
Other reason of it are those issues of our life that we are afraid of discussing in our waking life and we always try to avoid these issues. So during our sleep these issues comes to us in a very scary and horrible way. The first reason is a physical one while the other one belongs to our day to day issues.
اسطرح کے خواب کا تعلق خواب دیکھنے والے کی ذاتی زندگی سے منسلک ہوتا ہے یعنی آپکے اس  خواب میں یہ اس بات کی طرف اشارہ  ہے کہ آپ انتہائی محفوظ طریقے سے اپنے اندر کے خوف اور منفی خیالات سے چھٹکارا حاصل کر رہے ہیں اور دوبارہ سے اپنی توانیاں بحال کرنے کی کوشش کر  رہے ہیں.
Such kind of dreams discusses about the personal issues such as fear and negativity of the dreamer. This dream indicates that you are trying to solve these issues in a safe and secure way, and are trying to regain your energies once again.
دوسرے لفظوں میں یہ خواب اس بات کی طرف اشارہ  ہے کہ آپ اپنی جاگتی زندگی میں  اپنے اندر موجود  خوف اور منفی سوچ سے چھٹکارا حاصل کرتے ہوے  دوبارہ سے صحی اور مثبت  ٹریک پر آنے کی کوشش کر  رہے ہیں
In other words, this dream says that by getting rid of your fears and negative thinking you are trying to come back on the right track of your life.
ایسے ہی اگر آپ اپنی بجاے کسی دوسرے کو خواب میں روتے یا چلاتے ہوے دیکھتے ہیں تو یہ خواب اس بات کا اظہار ہے کہ آپ اپنی جاگتی زندگی کے مشکل اور پیچیدہ معاملات کو آسانی اور سہولت کے ساتھ حل کر لیں گے
If you dream that someone else is crying, then this dream suggest that you will solve all the complicated issues of your life easily.
خواب میں روتے یا چلاتے ہوے جاگ جانا اس بات کی علامت ہے کہ آپ اپنے دبے ہوے جذبات یا خیالات کو اب زیادہ دیر قابو  میں نہیں رکھ سکتے اور اب ضرورت ہے کہ انکے اخراج کا کوئی راستہ تلاش کیا جائے اور ان مسایل کو حل کیا جائے
While crying in dream, if you woke-up then this dream indicates that you are losing control of your passions and emotions. These are going out of your control and this is the time that you have solve your critical issues by discussing them with the concerned one.

اگر آپ خواب میں دیکھتے ہیں کہ آپکے رونے یا چیخنے چلانے پر کوئی توجہ نہیں دے رہا تو اسکا مطلب یہ ہے کہ آپ انتہائی مایوسی، مشکلات اور مجبوری میں  دوسروں کو اپنا نقطہ نظر پیش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن کوئی بھی آپکی بات سننے کو تیار نہیں
If you dream that you are crying a lot but no one is paying any attention to you, indicates that you are losing the interest of other people in your personal life. It also says that no one is interested to listen your problems and issues.

چناچہ یہ خواب اس بات کی طرف  اشارہ ہے کہ اپنی بات اور خیالات دوسروں تک پوہنچانے اور انہیں منوانے کے لئے آپکو مزید محنت کرنے کی ضرورت ہے
Finally, this dream also suggest that you need to do more work and struggle to improve your skills so that you could be able to express your ideas, views and suggestions to others and to make them understand to these. Thanks for your time.

Magnet Power Ritual to Ward off Evil Eye | Nazar Bud Dor Kerne Ka Maqnat...







Magnet Power
Ritual to Ward-off Evil Eye
نظر
بد دور کرنے کا مقناطیسی ٹوٹکا
مقناطیس
میں خدا نے بہت سی خوبیاں رکھی ہیں ان میں سے ایک خوبی یہ ہے کہ یہ نظر بد کے
اثرات کو زائل کر دیتا ہے لیکن سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیسے
It is said that
magnet can ward-off evil eyes but how it could be done? L
et
us discuss about the ritual.
آییں
ہم آپکو بتاتے ہیں کہ مقناطیس سے نظر بد کو کیسے دور کیا جا سکتا ہے. نظر بد دراصل
وہ منفی اور طاقتور شوایئں ہیں جو کسی بھی شخص پر اثر انداز ہو سکتی ہیں ایسے ہی
مقناطیس میں قدرت نے یہ خصوصیت رکھی ہے کہ یہ مخالف شواوں کو اپنی طرف کھچتا ہے
اور اپنے اندر جذب کرلیتا ہے
Evil eyes are those
negative rays or powers that could directly affect the human brain or body.
Same a magnet has the ability or properties that it can pull and absorb the
negative powers or rays from a body either it is a human being or an animal.
آپکو
کرنا یہ ہو گا کہ ایک عدد درمیانے درجہ بلکہ چھوٹا مقناطیس لیکر اسکو متاثرہ شخص
کے گرد یعنی اسکے پورے جسم کے گرد یعنی سر سے پاؤں کے تلووں تک بار بار اچھی طرح
گھومایئں اور اسے ہلکا ہلکہ متاثرہ شخص کے جسم سے بھی مس کرتے رہیں یہ کام آپکو ایک
ہی نشست میں بار بار کرنا ہو گا کم سے کم سات بار تو ایسا ضرور کریں
To ward-off
evil eyes what you have to do, take a small size of magnet and run it over the
body of the affected person ending at sole of his feet. Repeat it several times
the throw the magnet into the fire.
 
اب
اس مقناطیس کو آگ میں پھینک دیں کچھ ہی دیر بعد آپ دیکھیں گے کہ متاثرہ شخص سے نظر
بد کا اثر جاتا رہا ہے
After a few
minutes you will notice that evil eyes are already warded-off from the affected
one as he or she is behaving same as a normal and healthy person.

Wednesday, January 22, 2020

What does it mean if you slipped in Dream | خواب میں پھسلنے کی تعبیر





What does it mean if you slipped in Dream
خواب میں پھسلنے کی تعبیر  
خواب میں دیکھنا کہ آپ پھیسل گئے ہیں یہ پھسلنا چاہے گرنے کا باعث ہو یا نہ ہو اس کی تعبیر یہ ہے کہ آپ اپنی توانائی، مضبوطی، اعتماد، اعتقاد، اعتبار اور خود اعتمادی کھو بیٹھے ہیں یا کھوتے جا رہے ہیں اور خود کو غیر محفوظ سمجھنے لگے ہیں

اگر خواب میں آپ خود  کو یا کسی دوسرے  کو حادثاتی طور پہاڑ سے  پھسل کر گرتے دیکھتے ہیں تو اس کہ مطلب یہ ہوا کہ اس وقت  آپ مشکل وقت سے گزر رہے ہیں اور اس بات  سے ڈرتے ہیں کہ  آگے نہ جانے اور کیا کچھ  ہونے والا ہے

  اگر آپ  پہاڑ سے گرنے کے بعد لٹک جاتے ہیں تو یہ اس بات کی علامت ہے کہ آپ اپنی جاگتی زندگی میں اپنے حالات اور اپنی زندگی  کا توازن یا تو مکمل طور پر کھو چکے ہیں یو کھو دینے کے قریب ہیں 

خواب میں زمین پرچلتے چلتے پھسل جانا اور نیچے گر پڑنا  اس بات کی علامت ہے کہ آپ کو اس بات کا کوی احساس نہیں کہ آپ اپنی زندگی میں  سنگین قسم کی غلطیوں پر غلطیاں کرتے چلے  جا رہے ہیں اور نہیں جانتے کہ بعد میں یہ صورتحال آپ کے لئے کتنی خطرناک ثابت ہو سکتی ہے

خواب میں پھسلن والی زمین پر چلنا ایک خطرناک اور نقصان دہ صورتحال کی طرف اشارہ ہے راستے میں قدم قدم پر کیچڑ اور پھسلواں زمین دیکھنا اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ آپکو اپنے معاملات اور گفت و شنید میں بہت احتیاط سے کام لینے کی ضرورت ہے کیونکہ اس بات کا قوی امکان  ہے کہ آپ سے کسی وقت بھی کوئی بڑی غلطی سرزد ہو سکتی ہے اور آپکے لئے غلطی کرنے کا امکان ہمیشہ موجود ہے، یہ خواب اس بات کا بھی اشارہ دے رہا ہے کہ آپ کو اپنی زندگی میں ثے بھی زیادہ احتیاط کرنے کی ضرورت ہے

یہ خواب اس بات کی طرف بھی اشارہ کر رہا ہے کہ آپکو اس بات کا احساس ہے کہ  آپ پہلے  ہی ایک بڑی غلطی کر چکے ہیں اور اب آپ انتہائی محتاط ہیں کے آپ سے ایسی غلطی دوبارہ سرزد نہ ہو، یہ اس بات کیطرف بھی اشارہ ہے کہ آپکو اپنے قریبی لوگوں سے انتہائی محتاط طریقے سے اپنے معاملات طے کرنے چاہیئں، آپ میں یہ بھی احساس ہے کہ آپ میں اپنی ذات پر اتنا  اعتماد نہیں کہ آپ خود کو کسی برائی سے روک سکیں

Tuesday, January 21, 2020

Running in Dream meanings | خواب میں بھاگنے کا مطلب کیا ہے




خواب میں بھاگنے کا مطلب کیا ہے
خواب میں دیکھنا کہ آپ کسی سے بهاگ رہے ہیں اس بات کی علامت ہے کہ آپ اپنی زمیداریوں سے بھاگ رہے ہیں یعنی آپ ان سے بچنے کی کوشش کر رہے ہیں اور اپنے کسی بھی عمل کی زمیداری قبول کرنے کے لئے بلکل بھی تیار نہیں
اگر آپ کسی حملہ آور سے بچ کر بھگ رہے ہیں تو اسکی تعبیر یہ ہے آپ اپنے اندر چھپے ہوے خوفوں کا مقابلہ کرنے سے کترا اور ڈر رہے ہیں
اگر آپ یہ خواب دیکھتے ہیں کہ کوی جانور یا کوی  شخص آپکی جانب بھاگا چلا  آ رہا ہے تو اسکی تعبیر یہ ہے کہ آپ ہر طرح کے حالات اور صورتحال کا مقابلہ کرنے کے لئے پوری طرح  تیار ہیں لیکن ساتھ ہی اس بات کی بھی ضرورت ہے کہ جو کچھ بھی آپکی طرف آ رہا ہے آپکو اسکی اہمیت کا اندازہ ہونا چاہیے
اگر آپ خود کسی کی طرف بھاگ رہے ہیں تو اسکا مطلب یہ ہے کہ آپ اپنے ارادوں میں پکے ہیں اور زندگی میں جو کچھ بھی کرنا چاہتے ہیں اسکے لئے پوری طرح تیار ہیں اس خواب کے  مزید تجزیہ کے لئے آپ کو اپنی ترجیحات پر غور کرنا ہو گا کہ آپ کرنا کیا چاہتے  ہیں
یہ خواب دیکھنا کہ آپ دوڑنے کی کوشش تو کر رہے ہیں لیکن آپ  اپنے پیروں کو اتنی تیزی سے حرکت نہیں دے پا رہے جتنا کہ  آپ چاہتے ہیں تو یہ آپ میں خود اعتمادی کی کمی کی علامت کو ظاہر کرتا  ہے
خواب میں یہ  دیکھنا کہ آپ اکیلے بھاگ رہے ہیں اپنے   مقاصد کے حصول کے لئے آپ کے عزم اور حوصلہ اور ہمت کو ظاہر کرتا ہے۔ یہ خواب ظاہر کرتا ہے کہ آپکو کامیابی ضرور  ملے گی اور آپ اپنے ساتھیوں  سے بہت آگے نکل جائیں گے
اس  خواب کا ایک  مطلب یہ بھی  ہے کہ کوی بھی  فیصلہ لینے میں آپ کو جلدی کرنے کی ضرورت ہے۔
اگر آپ خواب میں کسی کے ساتھ  ساتھ چل رہے ہیں یا پھر ساتھ ساتھ دوڑ رہے ہیں  تو اسکی تعبیر یہ ہے کہ آپ میں دوسروں کے ساتھ  تعاون کرنے کا جذبہ موجود ہے اور حالات چاہے کچھ بھی اور کیسے بھی  ہوں آپ ہمیشہ دوسروں کی مدد کے لئے تیار رہتے ہیں

Monday, January 20, 2020

To see Snowfall in Dream | خواب میں برفباری دیکھنا




خواب میں برفباری دیکھنا
خواب میں برف یا برفباری دیکھنا آپکے رکے ہوے جذبات و خیالات، آپ میں موجود جنونی کیفیت اور آپ کے اندر موجود احساس کمتری کی طرف ایک اشارہ ہے، ساتھ ہی یہ خواب یہ بھی اشارہ کر رہا ہے کہ اب وقت ہے کہ آپکو اپنے اندر موجود جذبات و خیالات کا اظہار کر دینا چاہیے
اس کے علاوہ اس خواب کا مطلب یہ بھی ہے کہ اپنی جاگتی زندگی میں آپ خود کو تنہا اور نظر انداز محسوس کر رہے ہیں
 اور اگر آپ دیکھتے ہیں کہ برف پگل رہی ہے تو اسکا مطلب یہ ہوا کہ آپ اپنی موجودہ کیفیت کو قبول کرتے ہوۓ اپنے اندر موجود خوف اور کمزوریوں پر قابو پا رہے ہیں اور انکو  دور کر رہے ہیں
اگر آپ خواب میں برف پر گاڑی چلا رہے  ہیں تو یہ اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ آپکو  اپنے احداف کو حاصل کرنے کے لئے  بہت زیادہ محتاط رہنے کی ضرورت ہے، برف کو گدلا یعنی میلا دیکھنا اس بات کی علامت ہے کہ آپ نے اپنی کچھ غلطیوں کی وجہ سے اپنے کردار اور شخصیت کو داغدار کر لیا ہے
 خواب میں برفباری ہوتے دیکھنا زندگی میں ایک نیے اور صاف ستھرے دور کے آغاز ہونے کی طرف اشارہ ہے جس میں آپکو روحانی، قلبی اور ذہنی  سکون میسر ہوگا جبکہ برفباری میں کھیلنا اس بات کا اشارہ ہے کہ آپکو سیر و تفری کے لئے کچھ وقت نکالنے کی ضرورت ہے
 اور اس کے ساتھ ساتھ زندگی میں ملنے والے ہر نیے  موقعہ سے پورا پورا اور بھرپور فائدہ اٹھاننے کی ضرورت ہے ورنہ یہ تمام موقعہ آپ کے ہاتھ سے جاتے رہیں گے

خواب میں دیکھنا کہ آپکو برف میں سے کوی چیز ملی ہے  یہ اس بات کی علامت ہے کہ آپ اپنے اندر موجود چھپی ہوئی قابلیت اور صلاحیتوں کی تلاش میں ہیں اور اسکے ساتھ ساتھ آپکی چھپی ہوئی کچھ صلاحیتیں آپ پر ظاہر بھی ہو چکی ہیں



Sunday, January 19, 2020

Dream Interpretation of Taking Tea | خواب میں چائے بنانا یا چائے پینا






خواب میں چائے بنانا یا چائے پینا
   
خواب میں دیکھنا کہ آپ چائے بنا رہے ہیں یا آپ چائے پی رہے  ہیں اس بات کی علامت ہے کہ آپ ایک مطمئن اور پرسکون زندگی گزار رہے ہیں اور اپنے قریبی رشتوں کی محبت کو پوری گرمجوشی کے ساتھ نبھا رہے ہیں. یہ خواب آپ کی ذاتی زندگی میں سکون، احترام ، عزت اور محبت کو ظاہر کرتا ہے

اس خواب کی ایک تعبیر یہ بھی ہے کہ آپکو بعض معاملات کی طح تک جاکر انکا حل تلاش کرنا ہوگا. خواب میں ٹی پارٹی میں شریک ہونا آپکی ذاتی زندگی میں خاندانی اتحاد ، یکجہتی ، محبت اور احترام کو ظاہر کرتا ہے

Thursday, January 16, 2020

How to check if the Evil Eye is ward-off or not | یہ کیسے معلوم ہو کہ نظ...







یہ
کیسے معلوم ہو کہ نظر بد دور ہو چکی ہے
اگر
آپ نظر بد دور کرنے کا کوئی ٹوٹکا استمعال کرتے ہیں اور پھر یہ جاننا چاہتے ہیں
کہ  آیا آپ  پر  سے
نظر بد کا اثر دور ہو چکا ہے یا نہیں تو اسکے لئے آپکو یہ عمل کرنا ہو گا
ایک
عدد صاف  برتن میں تازہ پانی لیں اور اس
میں تازہ تیل کے تین قطرے ڈالیں اگر تیل کے قطرے واضح اور گول شکل میں رہتے ہیں تو
سمجھ لیں کہ نظر بد کا اثر زائل ہو چکا ہے

To take soup in your dream Meanings




خواب میں سوپ دیکھنا یا پینا
خواب میں سوپ دیکھنا یا      پینا سکون اور تندرستی کی  علامت ہے اگر آپ سوپ  میں موجود اجزا یعنی جن اجزا سے سوپ بنایا جاتا  ہے ان کے فوائد و خواص پر غور کریں تو  وہ تمام کے تمام صحت بخش ہیں یعنی آپکی صحت کے  لئے مفید ہیں
خواب میں سوپ دیکھنا آپکی جذباتی خواہشات کی طرف بھی اشارہ کرتا ہے

Wednesday, January 15, 2020

This Dream could change your life | خواب میں منی پلانٹ دیکھنا




خواب میں منی پلانٹ دیکھنا 
اگر آپ نے خواب میں منی پلانٹ دیکھا ہے تو یہ ایک بہت ہی اچھا خواب ہے  کیونکہ یہ خواب آپکی شخصیت میں  موجود دانشمندی اور سلیقہ مندی کو ظاہر کرتا ہے اور یہ بھی ظاہر کرتا ہے کہ آپ ایک حوصلہ مند انسان ہیں جو زندگی میں آنے والے چیلنجز سے خوف زدہ نہیں ہوتا 
یہ خواب اس بات کا بھی اشارہ دے رہا ہے کہ جلد ہی آپکی زندگی میں کوئی بڑی خوشی آنے والی ہے. ساتھ ساتھ یہ اس بات کا بھی اشارہ دے رہا ہے کہ آپکو اپنی زندگی میں مزید نظم و ضبط پیدا کرنے کی ضرورت ہے 
یہ خواب بتا رہا ہے کہ آپ ایک زبردست شخصیت کے مالک ہیں اور اپنے روایت سے ہٹ کر  طرز زندگی کی وجہ سے لوگوں میں مشہور ہیں اور عزت کی نگاہ سے دیکھے جاتے ہیں. یہ خواب زندگی میں جدوجہد، دولت مندی اور کامیابی  کی علامت  بھی ہے ساتھ ساتھ یہ اس بات کی طرف بھی اشارہ ہے کہ آپکو ماضی کے تجربات سے فائدہ اٹھانا چاہیے، 
یہ آپکے اعلی ظرف اور اعلی دماغ ہونے  کی طرف بھی اشارہ کر رہا  ہے اور ساتھ ہی آپ میں موجود خود اعتمادی کو بھی ظاہر کر رہا ہے، آپ خود کو ہر طرح کے حالت میں ڈھالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں مجموعی طور پر یہ ایک بہت ہی اچھا خواب ہے جو بہت کم لوگوں کو دکھائی دیتا ہے اور جنہیں دکھائی دیتا ہے انہیں بہت کچھ بتا جاتا ہے

Tuesday, January 14, 2020

A Best Ritual for Evil eye repellent | نظر بد سے محفوظ رہنے کا آسان ٹ...



نظر بد سے  محفوظ  رہنے کا آسان  ٹوٹکا

یہ ایک آسان ٹوٹکا ہے اور اسکا فائدہ یہ ہے کہ یہ نظر بد کو آپ تک پوہنچنے سے پہلے ہی زائل کر دیتا ہے عام طور پر لوگ شر،  دشمن اور حسد کی نظر سے محفوظ رہنے کے لئے یہ ٹوٹکا استمعال کرتے ہیں

کہتے ہیں کہ روحانی تحفظ کے لئے نیلے رنگ کا استعمال کیا جاتا ہے

عام طور لوگ اپنے گھر بار اور جائیداد کی حفاظت  اور نظر بد سے محفوظ رکھنے کے لئے نیلے رنگ کا پتھر (جیسا کہ تصویر میں دکھایا گیا ہے) جس پر آنکھ بنی ہوتی ہے یا پھر سڑی بوٹی اپمے گھر کے داخلی دروازہ پر لٹکا دیتے ہیں جبکہ بعض گھروں یا کاروباری مراکز میں اسی مقصد کے لئے نیلے پتھروں کی مالا بھی لٹکائی جاتی ہے

Monday, January 13, 2020

To see or find gold in dream | خواب میں سونا دیکھنے یا پانے کا کیا مطلب ہے


خواب
میں سونا دیکھنے یا پانے کا کیا مطلب ہے

خواب
میں سونا دیکھنا  محبت ، لمبی عمر اور
گھریلو خوشی کی علامت  ہے۔  خواب میں سونا دیکھنے کا منفی پہلو خواب دیکھنے
والے کے دل میں  لالچ ، بدعنوانی اور فتنہ
کی نمائندگی کرتا ہے۔

خواب میں سونا تلاش کرنا یا اچانک کہیں سے سونا مل جانا  اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ آپ نے اپنے بارے
میں کوئی قیمتی بات  دریافت کی ہے جوکہ
کوئی پوشیدہ ہنر یا علم بھی  ہوسکتا ہے۔

Sunday, January 12, 2020

Black Cumin Therapy to Ward-off Evil Eye | کلونجی یا کالا زیرہ سے نظر بد...




Black Cumin Therapy to Ward-off Evil Eye



کلونجی یا کالا زیرہ سے نظر بد کو دور کرنا

کلونجی یا کالا زیرہ روایتی طور پر جنوب مشرقی ایشیا  اور مشرق وسطی کے ممالک میں دمہ  ، گٹھیا اور دیگر سوزش کی بیماریوں جیسے امراض کے علاج کے لئے استعمال ہوتا ہے

پہلی بات تو آپکو یہ بتا دیں کہ  یہ ایک قدرتی  عمل ہے قدرت نے بعض جڑری بوٹیوں میں یہ خوبی رکھی ہے کہ وہ انسان کے دماغ پر ہونے والے منفی اثرات کو اپنے اندر جذب کر لیتی ہیں

تو آیے اب آپ کو اس عمل کا طریقہ کار بتاتے ہیں ایک عدد کاغذ یا ململ کے کپڑے میں تھوڑا سا زیرہ یا پھر کلونجی لیں اور اس کپڑے یا کاغذ کو  متاثرہ  شخص کی آنکھوں کے گرد بار بار گھومایئں اور پھر اس کاغذ یا کپڑے کو بیج سمیت  آگ میں جلا دیں اگر جلتے ہوے زیرہ یا کلونجی کے چٹخنے کی آواز آیے تو سمجھ لیں کہ نظر بد کا اثر زائل ہو چکا ہے اگر یہ آواز نہ آیے تو پھر کوئی دوسرا مظبوط  عمل اختیار کریں

Saturday, January 11, 2020

Did you ever found a Wrist Watch in your Dream | خواب میں کلائی کی گ...




Did you ever find a Wrist Watch in your Dream! Interpretation is amazing

خواب  میں  کلائی  کی  گھڑی  دیکھنا  یا  پانا
خواب  میں  کلائی  کی  گھڑی  دیکھنا  اس بات  کی  طرف  اشارہ  ہے  کہ  آپکو  بہت  سے  اہم  فیصلے  کرنے  ہیں  اور  اسکے  لئے  آپ  کے  پاس  وقت  کم  ہے  چناچہ  یہ  فیصلے  آپکو  جلد  کر لینے  چاہیئں  اسکا  یہ  مطلب  بھی  ہے  کہ  جلد  ہی  آپ  کی  زندگی  میں  کوئی  بہت  اہم  واقعہ  پیش  آنے  والا  ہے
مجموعی  طور  پر،  یہ  ایک   مثبت  علامت  ہے۔  عجلت  کے  باوجود ،  اس  خواب   کا  مطلب  یہ  ہے  کہ  آپ  کا  لاشعور آپ  کی  ترجیحات  اور ان  معاملات  سے  اچھی  طرح    واقف  ہے  جن  کو   آپ  کی  فوری  توجہ  کی  ضرورت  ہے
اگر آپکو  خواب  میں  گھڑی  یا  بہت  سی  گھڑیاں  ملتی  ہیں  تو  اسکا  مطلب  یہ  ہے  کہ   آپکی خواہش  ہے  کہ  آپ  وقت  سے  پہلے  یعنی  اس  سے  پہلے  کہ  بہت  دیر ہو جایے  آپ  اپنی زندگی کا  ایک  ٹارگٹ  مقرر کر لینا  چاہتے  ہیں  آپکو  اس بات  پر غور کرنا  ہو گا  کہ  کہیں   آپکو ایسا  فیصلہ کرنے میں دیر تو نہیں ہو گئی  یا  پھر کہیں  اپنی   زندگی  کا  مقصد  مقرر  کرنے  میں  آپ  بہت  زیادہ  وقت تو نہیں  گنوا  دیں  گے  یاد  رکھیں  کہ  یہ  کام  آپکو  خود  ہی  کرنا  ہو  گا  اور  اس  سلسلے  میں  نا  تو  کوئی  آپکا  ساتھ  دے  گا  اور  نا  ہی  کوئی   آپکی مدد  کرے  گا
ایک منفی  پہلو  یہ  ہے  کہ  اگر  آپ  خواب  میں  کلائی  کی  گھڑی  گم  کر بیٹھتے  ہیں  تو یہ  کوئی  اچھا  شگون  نہیں

Saturday, January 4, 2020

To see a Dead Dog in your Dream | خواب میں مرا ہوا کتا دیکھنا




خواب میں مرا ہوا کتا دیکھنا
ویسے تو دنیا میں بہت سے پالتو جانور ایسے ہیں جو اپنے مالک سے محبت کرتے ہیں لیکن کتے کی محبت اور وفاداری اپنی مثال آپ ہے. یہ اپنے مالک کی خاطر اپنی جان تک دے دیتا ہے یہی وجہ ہے کہ خواب میں قریب المرگ یا مرا ہوا کتا دیکھنا اس بات کی علامت ہے یا پھر اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ آپکا کوئی بہت ہی قریبی عزیز یا دوست جو آپ ہے بہت محبت کرتا ہے اور آپکا وفادار اور ہمدرد بھی ہے  وہ آپ سے کسی بات پر یا تو ناراض ہو گیا ہے یا پھر کہیں دور چلا گیا ہے
اسی خواب کی دوسری تعبیر یہ ہے کہ آپکی عادات و عطوار یہاں تک بگڑ گئی ہیں کہ آپ انسانیت کے درجہ سے گرتے جا رہے ہیں