Dream Index

Saturday, January 28, 2017

PANI KA AIK GLASS APNE BEAD KE NICHE RAKHAIN AUR NAZAR E BUD SE MEHFOOZ ...


 پانی  کا  ایک گلاس اپنے بیڈ کے نیچے رکھیں اور  ہر طرح کےآسیب  اور نظر بد سے محفوظ رہیں. یہ ایک حیران کن  لیکن  انتہائی کامیاب  ٹوٹکا ہے. پانی میں قدرت نے بہت سی خوبیاں رکھی ہیں . آپ تو جانتے ہی ہوں گے کہ جب کوئی شخص کسی عامل یا  پیر وغیرہ کے پاس کسی ذاتی اور گھریلو پریشانی کے سلسلے میں  جاتا ہے تو وہ  پیر یا عامل بھی اسکو پانی ہی دم کر کے دیتا ہے. کبھی پینے کے لئے تو کبھی گھر میں چھڑکنے کے لئے. بہر حال ہماری زندگی میں  پانی کی اپنی  ایک  خاص اہمیت اور  طاقت ہے جس سے انکار نہیں کیا جا سکتا.
.
آجکل کے دور میں ان  پیر اور عامل حضرات کا  بھی کوئی خاص اعتبار نہیں رہا . ان میں اکثریت جعلسازوں  کی ہوتی ہے اور یہ جعلساز لوگوں سے  انکے مسائل کے حل کے سلسلے میں بھا ری رقوم ہتھیا لیتے ہیں.
اس تمام صورتحال سے قطع نظر یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ آج کے دور میں اکثر بیماریوں کا تعلق جسمانی سے زیادہ روحانی ہوتا ہے. اس قسم کی  بیماریوں میں  دوا   علاج کے باوجود مریض ٹھیک نہیں ہو پا تا  اور اسکو روحانی علاج کی طرف  رجو کرنا پڑتا ہے.
.
روحانی علاج  اپنی جگہ ایک حقیت ہے  اور ان  سے مریض  کو نہ صرف ذہنی سکون  حاصل ہوتا ہے بلکہ  گھر سے مختلف قسم کے آسیب بھی دور ہو جاتے ہیں. آج ہم آپکو اسی سلسلے   میں پانی سے علاج کا ایک آسان اور کارآمد ٹوٹکا  بتایئں  گے  جو آپ کے گھر سے ہر قسم کے  آسیب  ، نظر بد اور منفی طاقتوں کو دور بھگا دے گا. یہ ٹوٹکا مغربی  ممالک میں بہت عام  ہے کیوں کہ وہاں کے   روحانی ریسرچرز  نے اسے   بہت تحقیق اور تجربات کے بعد دریافت کیا ہے.
.
رات کو سونے سے پہلے ایک  عدد  گلاس  یا کسی اور برتن میں تازہ  پانی لیں  اور اسکو اپنے پلنگ کے نیچے یا پھر  کسی ایسی میز پر جو آپ کے بستر کے  کافی قریب ہو رکھ دیں. خیال رہے کہ ایک بار پانی رکھ دینے کے بعد اسکو چھویئں مت اور پرسکون رہنے دیں.پانی میں قدرت نے یہ خوبی رکھی ہے کہ یہ ہر قسم کی نظر بد  اور ارد گرد کی  تمام منفی طاقتوں کو اپنے اندر جذب کر لیتا ہے.
.
 آپ کو چاہیے کہ ہر صبح  برتن یا گلاس جو بھی آپ اس سلسلہ میں استعمال کرتے ہوں اس سے پرانا  پانی پھینک کر نیا  اور تازہ پانی بھر لیں.  پانی پھینکنے سے پہلے یہ دیکھیں کہ کیا اس میں ہلکے ہلکے بلبلے آ چکے ہیں یا پھر اسکا رنگ ہلکا   میلا    پڑ گیا ہے اور اگر ایسا ہے تو سمجھ جایئں کہ اس نے اپکے گھر میں موجود تمام منفی طاقتوں کو اپنے اندر جذب کر لیا ہے. اس پانی کو گھر سے  باہر  کسی کونے میں پھینک  دیں .
.
ہر رات سونے سے پہلے آپ کواس برتن میں  نیا تازہ  پانی بھرنا ہو گا. ایک بار کا استعمال شدہ پانی دوبارہ  ہرگز استعمال نہ کریں. یہ ٹوٹکا آپ روزانہ   بلا ناغہ دوہرایئں  اور ہر طرح کے آسیب، جادو ٹونا،نظر بد  اور اپنے ارد گرد کی منفی طاقتوں سے محفوظ رہیں.

Friday, January 27, 2017

SIRF DOO CUP ROZANA PIYAIN AUR PAIT KI CHARBI TEEZI SE KUM KARAIN!!


صرف دو  کپ روزانہ پیئں اور پیٹ کی چربی تیزی سے کم کریں. یہ ضروری نہیں کہ تمام انسان ایک جیسا  مزاج رکھتے ہوں  بعض ادویات اور نسخے اگر ایک انسان کو موافق آجاتے ہیں تو یہ ضروری نہیں کہ وہی ادویات اور نسخے کسی دوسرے شخص کو بھی راس  آ جایئں .   اگر آپ کو اپنے علاج کے بارے تھوڑا سا بھی شک و شبہ ہو تو بہتر یہی  ہے کہ آپ کسی اچھے سے معالج سے مشورہ کریں.
.
آج کل کے دور میں پیٹ کی چربی اور بڑھا ہوا پیٹ ہر دوسرے انسان کے لئے ایک مسلہ  بنا ہوا ہے.ہمارے جسم میں چربی دو طرح کی ہوتی ہے ، ایک تو وہ  جو ہمارے پیٹ اور  میعدے  پر ہوتی ہے اور دوسری وہ جو ہمارے جسم کے اندرونی حصوں  جیسے  کہ جگر ،دل اور  پھیپھڑوں   وغیرہ  پر. میعدے اور پیٹ کی چربی نہ صرف بھدے پن کا   باعث بنتی ہے بلکہ یہ  ہماری صحت کے لئے بھی نقصان دہ  ہے.
.
 میعدے اور پیٹ کی بڑھی  ہوئی  چربی  دل کے امراض،ذیابطیس ، ہائی بلڈ پریشر ،نظام ہاضمہ کی خرابی اور کینسر کے   مختلف امراض کا   باعث  بنتی ہے. اسکے   علاوہ  یہ ہمارے طرز زندگی کو بھی متاثر کرتی ہے اور سستی اور    کاہلی کا سبب بھی بنتی ہے. اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ  کے جسم کی اضافی چربی ختم ہو جائے تو سب سے پہلے آپ کو اپنا  طرز زندگی بدلنا ہو گا.
.
آپکو اپنی خوراک کے سلسلے میں بہت احتیاط کرنی ہو گی  اور ایسی صحت  بخش  خوراک کھا نی ہو گی جو آپ کے جسم میں چربی پیدا کرنے کا  باعث نہ ہو اور قدرتی طور پر آپکی اضافی چربی اور وزن کو  بھی ختم کرد ے. آرام کے لئے وقت  نکالنا  بھی  بہت ضروری ہے. آرام کرتے وقت   آپ کسی بھی طرح  کے ذہنی دباؤ میں نہ رہیں اور پرسکون  رہنے کی کوشش کریں . روزانہ کم از کم  آدھا  گھنٹہ ہلکی پھلکی  ورزش ضرور کریں .
.
اگر ان تمام کوششوں کے باوجود  بھی آپ  اپنے جسم میں کوئی فرق  محسوس نہ کریں تو پھر آپ کو  چاہیے کہ ہمارے  بتایے  ہوے اس  آزمودہ  ، بہترین  اور کامیاب  گھریلو نسخے کو بھی ضرور آزمایئں .  ہمیں پوری امید ہے کہ اسکے استعمال سے آپ اپنے جسم کی اضافی چربی ختم کرنے میں کامیاب ہو جایئں  گے.
.
نسخہ  یہ ہے
.
شہد  ایک کھا نے کا چمچہ
پانی چار کپ
ادرک ایک ٹکڑا چھلا ہوا اور چھوٹے ٹکڑوں میں کٹا ہوا
لیموں ایک عدد
.
کٹے ہوے ادرک کے ٹکرے ٤  کپ پانی میں ڈال کر ١٠ منٹ تک  خوب اچھی طرح ابالیں اور پھر   چوہلے سے  اتا  ر کر  کچھ   دیر  کے لئے ٹھنڈا ہونے دیں. اب اس میں ایک عدد لیموں کا   جوس ڈال کر اچھی طرح  سے مکس کریں. آخر میں 
اس میں  شہد ڈال دیں.
روزانہ   صبح نہار منہ اسکا ایک کپ پیئں . بہترین نتائج کے لئے آپ دن  بھر میں اسکے ٢ سے ٣  کپ بھی لے سکتے ہیں.
ہماری آپ سے ایک درخوات  ہے  وہ یہ کہ آپ ہماری ویڈیوز کو      لا یک  کریں اور ہمارے  چینل کو سبسکرا یب کریں .  ہمارا وعدہ ہے کہ ہم آپ کے لئے نی معلوماتی ویڈیوز لاتے رہیں گے.

Wednesday, January 25, 2017

AAP KE GHAR KI SAFAI KA HUL SIRKA AUR TISSUE PAPER MIAN



آپ کے گھر کی صفائی کا حل سرکا اور ٹشو پیپر میں. کسی بھی گھر میں سب سے مشکل کام گھر کی صفائی ستھرائی اور اس  صفائی ستھرائی کو دن بھر قائم رکھنا ہے. اگر آپ صفائی پسند ہیں تو ایسے گھر میں  رہنا آپ کے لئے مشکل ہو جاتا ہے جہاں صفائی کا انتظام نہ  رکھا جاتا  ہو. ویسےبھی گندی جگہوں پر بیماریاں پھیلنے کا اندیشہ ہوتا ہے.
.
دوسری مشکل یہ ہے کہ آ ج کل صفائی رکھنے والی اشیا بہت مہنگی ہو گئی ہیں اور  صرف یہی نہیں بلکہ   آپ کو کمرے،حمام،کچن،گھر کا صحن   غرض کہ گھر کے ہر پورشن کی صفائی کے لئے علحیدہ   علحیدہ   صفائی کی پروڈکٹس خریدنی  پڑتی ہیں. اس کمر    توڑ  مہنگائی کے دور میں   صفائی کی ان تمام  اشیا کا خریدنا بہت مشکل ہو جاتا ہے .
.
آج ہم صفائی کا ایک ایسا طریقہ بتانے جا رہے ہیں جو آپ کے گھر کی صفائی کے تمام مسائل کو حل کر دے گا. یہ طریقہ نہ صر ف آسان  ہے بلکہ انتہائی سستا بھی ہے اور گھر کی خواتین کے لئے گھر کی صفائی  کے تمام مسائل کا ایک بہترین حل بھی ہے.  اس کے لئے  آپ کو تھوڑا سا سرکا اور ٹشو پیپر کی ضرورت  پڑ ے گی .
.
 سرکہ میں  بیکٹیریا  کو ختم کرنے کی صلاحیت بدرجہ اتم  موجود ہوتی ہے یہی  وجہ  ہے کہ  ہر سمجھ دار خاتون اسکو گھر  کی ضروریات کا ایک  لازمی جز سمجھتی ہے. ہر صفائی پسند گھر کے کچن  میں آپ   سرکہ  ضرور موجود پا یئں  گے.   بعض  مغربی ممالک  کے کلچر میں تو یہ بھی مشور ہے کہ گھر میں سرکہ رکھنے سے کسی قسم کی معاشی تنگی نہیں آ تی.
.
اگر آپ  اچھی مقدار میں پانی میں  سفید سرکہ ملا کر گھر کی  صفائی کریں تو  اس سے گھر میں موجود  تمام جراثیم ختم ہو جاتے ہیں .ایک تو یہ سستا مل جاتا ہے دوسرے  اس  قدرتی  پروڈکٹ  کے   استعمال سے کسی قسم کا نقصان  بھی نہیں پوہنچتا .
.
جب آپ موپ اور صابن سے اپنے گھر کی صفائی کرتے ہیں تو  لاکھ صفائی اور  وائپر کرنے کے باوجود فرش پر کچھ نہ کچھ صابن کی چکنائی  ضرور رہ جاتی ہے اور  پاؤں پھسل کر    چوٹ لگنے کا خطرہ بھی موجود  ہوتا ہے. اسکا بہترین اور مکمل حل یہ ہے کہ آپ  پانی میں سرکہ ملا کر فرش کو  دھویئں  یہ فرش کی چکنائی کو مکمل طور پر دور کر دے گا.
.
آج ہم آپ کو  سرکہ  کا ایک  ایسا انوکھا  استعمال بتاتے ہیں جو شائد آپ نے اس سے پہلے کبھی نہ سنا ہو  . ہمیں   امید ہے کہ یہ  نسخہ آپ کو  ضرور  پسند آے  گا.آپ اپنی کھا نے کی میز کی صفائی کے لئے سرکہ  سے بہترین  وا یپس  بنا سکتے ہیں. یہ  ایک سستا  نسخہ ہے جو صفائی قائم  رکھنے کے لئے انتہائی  مفید اور کا ر آمد   ہے.
.
نسخہ
سفید  سرکہ کا ایک کپ  لیں اور ایک رول ٹشو   پیپر کا لیں. پھر ٹایلیٹ پیپر کے  چھوٹے چھوٹے ٹکڑ ےکر  لیں اور انکو ایک شیشہ  کے مرتبان میں ترتیب سے رکھ   دیں  .  اب آپ اس مرتبان میں سرکہ انڈیل دیں اور مرتبان کو اچھی طرح  بند کر دیں. لیجئے آپ کے پاس   کھا نے کی میز کی صفائی کے لئے    بہترین  وا یپس  تیار ہیں.
.
یہ وا یپس   نہ صرف آپ کی کھا نے کی میز کی صفائی کے کام آتے ہیں بلکہ اس   کی بو سے  چوٹیاں  اور  مچھر بھی   دور بھاگتے ہیں.
 

Monday, January 23, 2017

YE VIDEO DEKHNE KE BAAD AAP PYAZ KE CHILKE KABHI ZAYA NAHIN KARAIN GE!!



یہ ویڈیو دیکھنے کے بعد آپ پیاز کے چھلکے کبھی   ضائع نہیں کریں گے.  پیاز کا شمار  دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والی  سبزیوں میں کیا جاتا ہے. یہ اپنے مخصوص ذائقہ اور افادیت کی وجہ سے  دنیا بھر میں پسند کی جاتی ہے.  عام طور پر دیکھا گیا ہے کہ پیاز کو استعمال کرنے سے پہلے اسکا چھلکا اتار کر پھینک دیا جاتا ہے. آج ہم آپکو  بتایئں گے  کہ آپ کو ایسا نہیں کرنا چاہیے اور ایسا نہ کرنے کی  وجہ بھی بتایئں گے.
.
 مختلف سائنس  دانوں نے تجربات سے یہ بات  ثابت  کی ہے کہ  پیاز کی مقابلے میں پیاز کے چھلکوں میں زیادہ صحت بخش اور فائدے مند  اجزا شامل ہوتے ہیں.  ان کے مطابق ان میں پایا جانے والا روغن  جو  کیو ر سڈن  کے نام سے جانا جاتا ہے  ایک طاقتور پگمنٹ ہوتا ہے جو ہماری جسمانی نشو نما کے لئے  انتہائی فائدہ مند ہے.
.
 یہ قدرتی روغن ہماری شریانوں میں ہر قسم کی روکاوٹ کو دور کرتا ہے اور انہیں صاف رکھتا ہے جس کی  وجہ سے ہمارا بلڈ پریشر  نارمل رہتا ہے.پیاز کے چھلکوں کی ایک خاصیت یہ بھی ہے کہ یہ ہمارے اعصاب کو پر سکوں رکھنے میں مدد گا ر ثابت  ہوتے ہیں اور بے خوابی  جیسے مرض کو دور کر کے پرسکوں نیند  لا نے  میں اہم کردار ادا کرتے ہیں.یہ ہمیں کینسر، فنگل  اور   معدے  میں پیدا ہونے والی تیزابیت سے   رکھتے ہیں.
.
اس کے علاوہ ا ن میں  ہر قسم کے نقصان دہ  بیکٹیریا  کا مقابلہ کرنے کی بھرپور صلاحیت  بھی موجود ہوتی ہے. پیاز کے چھلکے ہماری   آنتوں  میں       کسی بھی  طرح کے گندے مادہ کو جمع  نہیں  ہونے  دیتے جس کے سبب ہم مختلف بیماریوں  سے محفوظ رہتے ہیں. پیاز کے چھلکے کا استعمال  ذیابطیس ، دل  کے امراض  ،  تیزابیت، موٹاپا  اور بڑی آ نت  کے کینسر جیسے امراض سے محفوظ رکھتا ہے.
.
پیاز کے چھلکوں کو مختلف اقسام کے سوپ اور کھا نوں میں شامل کیا جا سکتا ہے.اسکے علاوہ ان  کی   چاۓ بھی  بنائی جاسکتی ہے. چا ے  بنانے  کا فارمولا یہ ہے. پیاز کے چھلکوں کو کسی  شیشے کے جار میں محفوظ کر لیں. بہت سے چھلکے  ایک برتن میں لیکر   ان پر کھولتا ہوا پانی انڈیل دیں  اور انہیں ڈھا مپ  کر پندرہ منٹ تک ایسے ہی   پڑا  رہنے دیں . پندرہ منٹ بعد اسکو  چھان کر پی لیں  . اسکے بہترین   فوائد حاصل کرنے کے لئے بہتر ہے کہ آپ اس چا ے  کو رات سونے سے پہلے پیئں.
.
وہ خواتین جو امید سے ہوں یا بچوں کو اپنا  دودھ پلاتی ہوں وہ اس چا ے  کو استعمال نہ کریں.

  

Sunday, January 22, 2017

SIRF DOO CHAMMAUCH ROZANA AUR MOTAPA GHAIB!! | دو چمچ روزانہ اور موٹاپا ...



صرف  دو چمچ روزانہ اور موٹاپا غائب  . ہم آپکو ایک ایسا آسان نسخہ تجویز کر رہے ہیں جسکے دو    چمچ  رزانہ کھانے سے موٹاپا   تیزی سے دور ہوتا  جاتا ہے اور   انسان پھر سے خود کو  ہلکا پھلکا  محسوس کرنے لگتا ہے.  اس نسخے کو آپ آسانی سے   گھر پر  تیار کر سکتے ہیں.اس کے تمام  اجزاسو فیصد  قدرتی ہیں اور سب سے اہم یہ کہ اس کے کھانے سے صحت پر کوئی مضر اثرات نہیں پڑتے.
.
 اس نسخے کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ آپ بغیر کسی سخت ورزش کے گھر بیٹھے  آسانی سے اپنا وزن کم کرسکتے ہیں. اس  میں شامل وہ تمام اجزا جو ہم آپ کو تجویز کرنے جارہے ہیں سب کے سب  کسی بھی سپر اسٹور سے با  آسانی مل سکتے ہیں.اس خوراک کے صرف دو  چاے  کے  چمچ  رزانہ  کھانے سے حیرت انگیز  نتایج  برامند ہوں گے.
.
 نظام ہاضمہ کی درستگی کے لئے  یہ ایک بہترین  غذا ہے جو  ہمارے جسم میں اضافی چربی  پیدا نہیں ہونے   دیتی .جسم میں پیدا ہونے والے  تمام  فاسد مادوں کو ختم کر دیتی ہے ، دوران خون کو نارمل رکھتی ہے  اور جسم میں   نئی توانائی پیدا کرتی ہے .   ہر طرح کی تیزابیت  کو دور کرتی ہے . مردانہ کمزوری کو دور کرنے میں بھی  یہ  بہت مدگار ثابت ہوتی ہے کیونکہ مردانہ طاقت کا انحصار  ہمارے معدے کی درستگی پر ہے.
.
نسخہ
٤ عدد تازہ لیموں کا جوس
٢ انچ تازہ ادرک کا ایک ٹکڑا
شہد٣ چمچ  
دال چینی پاؤڈر دو کھانے کے چمچ
آدھا کپ   ٹھنڈا پانی
.
  بنانے کی ترکیب
بیان کے گئے  تمام اجزا کو  اکھٹے بلنڈر میں ڈال کر ٣ منٹ تک اچھی طرح بلنڈ کریں   اور پھر کسی شیشہ کے ایئر ٹائٹ برتن میں  اس مکسچر  کو محفوظ کرلیں . دن میں دو مرتبہ کھانا کھانے سے قبل  اس مکسچر کا چاے کا ایک چمچ  نوش کریں. دو ہفتہ تک   پابندی  سے یہ نسخہ  استعمال کریں. پھر دو ہفتہ کے ناغہ کے بعد دوبارہ استعمال کریں. یاد رہے کہ  اس مکسچر کو ہمیشہ فریج  میں رکھیں .  

Saturday, January 21, 2017

HAIRAT ANGAIZ AUR DILCHASP KYA AAP KI HATHELI MIAN HARF M MOJOOD HAI. AB...



حیرت انگیز اور دلچسپ ، کیا آپ کی ہتھیلی میں حرف M موجود ہے؟ابھی چیک کریں. کیا آپ جانتے ہیں کہ حروف ، الفاظ  اور یہاں تک کہ  بعض  جملے بھی ہماری زندگی میں انتہائی اہمیت کے  حامل  ہوتے ہیں.پامسٹری اور علم فلکیات کے ماہرین اس حقیقت  سے بخوبی واقف ہیں کہ   حروف ہماری زندگی میں کس طرح اثر انداز ہوتے ہیں.
.
 اپنی ہتھیلی چیک کریں اگر اس میں حرف   M  نمایاں ہے تو اسکا مطلب یہ ہوگا کہ آپ  کی شخصیت دوہرے کردار کی مالک ہے. آپ کو چاہیے کہ آپ کسی اچھے سے پامسٹ کو اپنا ہاتھ دکھائیں   تاکہ وہ آپ کو آپ کے مستقبل کے بارے میں مفید معلومات فراہم کر سکے اور  مستقبل میں پیش انے والے حادثات سے آپ کو اگاہ کر سکے.
.
پامسٹری  یعنی ہتھیلی پڑھ کر قسمت کا حال جاننا  ایک قدیم علم  مانا جاتا ہے. کہتے ہیں اس  علم کی ابتدا  قدیم ہندوستان سے شروع ہوئی  تھی لیکن  اسکے ساتھ ساتھ چین کی  قدیم تاریخ اور کتابوں میں بھی اسکا ذکر ملتا ہے.  پرانی مصری تاریخ میں بھی بہت سی کتابوں میں اسکا ذکر کیا گیا ہے . زمانہ قدیم ہو یا  موجودہ دور   یہ علم انسان کے لئے  ہمیشہ دلچسپی کا  باعث رہا ہے  .
.
جن لوگوں کی  ہتھیلی میں  حرف M  نمایا ہو ان کے بارے میں  کہاجاتا ہے کہ  ایسے افراد  جرنلزم کی طرف زیادہ مائل ہوتے ہیں . یہ لکھنے کے شوقین ہوتے ہیں اور ان کی  تحریریں عوام میں پسند کی جاتی ہیں. تعلیمی میدان میں بھی انکی کارکردگی بہت نمایاں ہوتی ہے. یہ لوگ اپنی زندگی میں  اپنی خدا داد صلاحیت کے سبب خوب دولت کماتے ہیں.

ان لوگوں میں خود حوصلہ افزائی.
کی صلاحیت بدرجہ اتم موجود ہوتی ہے جسکے سبب یہ جس کام میں بھی ہاتھ ڈالتے ہیں اسے مکمل کر کے ہی چھوڑتے ہیں. اسکے علاوہ  ان افراد میں مستقبل میں پیش انے والے حالات کا  جلد اندازہ کر لینے  کی صلاحیت  بھی  موجود ہوتی ہے  اور  یہ ہر قسم کے حالا ت پر بہت گہری نظر رکھتے ہیں.
   .
ایسا بھی ہوسکتا ہے کہ  یہ حرف  آپکے دونوں ہاتھوں کی ہتھیلیوں میں موجود ہو.  یہ  جاننے کے لئے کہ کیا آپ کی ہتھیلی میں لفظ M  موجود ہے  آپ کو پہلے اپنی زندگی کی لائن کو دیکھنا ہو گا . یہ  وہ لائن ہے جو انگوٹھے کے قریب سے شروع  ہو کر آپکی کلائی کے قریب تک جاتی ہے  یہ لائن ڈبل بھی ہو سکتی ہے  ، ٹوٹی ہوئی بھی  ہو سکتی ہے . یہ لائن آپ کی صحت ، عمر اور مستقبل کے بارے میں بتاتی ہے.
.
اب  آپ اپنی دماغ کی لائن کی طرف    توجہ کریں.  یہ لائن ہتھیلی کے درمیاں سے ہلکی سی قوس بناتے ہوے اگے کی جانب جاتی ہے.  یہ بھی تقریبن  وہیں سے شروع ہوتی ہے جہاں سے زندگی کی لائن  شرو ع ہوتی ہے.یہ آپکے قوت فیصلہ اور قوت ارادی کے بارے میں بتاتی ہے.
.
اب  آپ کو  بہت ہی غور سے ایک تیسری لائن کو  تلاش  کرنا ہے. یہ بہت باریک ہوتی ہے اور بہت کم لوگوں کے ہاتھ میں   پائی  جاتی ہے. یہ قسمت یا تقدیر کی لائن  کہلائی جاتی ہے. یہ  سیدھی نیچے سے او پر کی جانب جاتی ہے. اسکی موجودگی ہی حرف M کو ظاہر کرتی ہے.کچھ کے ہاتھ میں یہ لمبی اور کچھ میں  چھوٹی ہوتی ہے.یہ ظاہر کرتی ہے کہ  آپکی   زندگی میں کتنا نظم و ضبط ہے.
.
آخری لائن جو آپ کو تلاش کرنی ہے وہ محبت کی لائن  کہلاتی ہے. یہ لائن آپکی فیملی لائف اور دیگر تعلقات کو ظاہر کرتی ہے.  یہ  شہادت اور درمیانی انگلی کے درمیاں سے شروع ہو کر دماغ کی لائن کو  چھو تی ہوئی گزرتی ہے . آپ نے بہت ہی توجہ سے بتائی ہوئی تمام لائنز کو دیکھنا ہے  تاکہ آپ کسی نتیجہ پر پوہنچ  سکیں .
.
اگر  بتائی ہوئی تمام لائنز آپکے ہاتھ میں موجود ہیں اور  یہ ملکر M کی شکل بناتی ہیں تو اسکا مطلب یہ ہے کہ   آپ بھی دنیا کے ان چند خوش نصیب  افراد میں  شامل ہیں جنکے  قدم عزت اور دولت چومتی ہے اور آپ جس کام میں بھی ہاتھ ڈالتے ہیں کامیابی اپکا مقدر ہوتی ہے.

AB CHOLESTEROL LEVEL KABHI NAHEEN BERHE GA, 85 SALA BAZARG KA BATAYA JUW...



اب کلسٹرول لیول کبھی نہیں بڑھے گا،85   سالہ بزرگ کا بتایا ہوا نسخہ. بزرگ کی نصیحت کے مطابق   سب سے پہلے آپ  روزانہ کم از کم ١٥ سے ٢٠ منٹ  پیدل چلنے کی عادت  ڈالیں  اور  اپنی خوراک میں زیادہ تر سبزیاں اور پھلوں کا استعمال رکھیں . جسم میں کلسٹرول کی زیادتی   انسان کے لئے ہارٹ ا ٹیک ، انجائنا اور فالج جیسے امراض کا سبب بنتی ہے. کیونکہ کلسٹرول کی زیادتی کی وجہ سے ہمارے جسم میں دوران خون  سست پڑجاتا ہے اور ہمارے خون کی شریانوں میں چربی جمنا  شروع   ہو جاتی ہے.
بزرگ  کے تجویز کردہ  نسخہ کے مطابق اس کو استعمال کرنے سے جسم میں موجود تمام زہریلے مادے ختم ہو جاتے ہیں،  گردے  صاف ہو جاتے ہیں  اور جگر  بہتر طریقے سے کام کرنے لگ جاتا ہے.یہ نسخہ انتہائی سستا ہے اور  بعد از استعمال اسکے کوئی مضر اثرات بھی نہیں ہیں .  ہمارا مشورہ ہے کہ  اگر آپ کو کلسٹرول بڑھنے کی شکایات ہے تو آپ بھی یہ   نسخہ استعمال کر کے دیکھیں.
بزرگ کے کہنے کے مطابق انکی لمبی عمر کا راز اسی نسخے میں چھپا ہے. اس قدیم   نسخے  کے استعمال کے بیشمار فوائد ہیں  اور  اس سے بہترین نتائج  حاصل ہوتے ہیں. یہ ہمارے خون  میں موجود چربی کو ختم کرتا ہے ،  دوران خون (بلڈ پریشر ) کو نارمل رکھتا ہے،  ہمارے خون میں   نیے  اور صحت مند سیل پیدا کرتا ہے اور کلسٹرول اور     ٹرائگلسرائڈس لیول کو نارمل رکھتا ہے،
نسخہ
لہسن کے  کوٹے  ہوے ٤ جوے
٤   عدد تازہ لیموں کا رس
زیتون کا تیل
ایک لیٹر ابلا ہوا تازہ پانی
ایئر  ٹا یٹ شیشے کا جار
تیاری
تمام اجزا کو  مکس کریں اور شیشے کے جار میں ڈال کر  ٣ دن کے  لئے ریفریجریٹر   میں رکھ دیں. ٣ دن بعد اس کو ریفریجریٹر سے  نکالیں  اور اچھی طرح چھان کر پھر سے  شیشے کے جار میں محفوظ کر دیں    او ر واپس  ریفریجریٹر   میں رکھ دیں .  یہ صحت بخش مشروب آپ دن میں ٣ بار کھا نے کے بعد  لے سکتے ہیں. ٤٥ دن تک یہ نسخہ استعمال کیجئے . پھر اگلے سال دوبارہ سے ٤٥ دن تک استعمال کریں.

آپ کو ہر سال ٤٥ دن کے لئے اس نسخے کو دوہرانا ہو گا.  اگر آپ ہر سال  پابندی سےیہ نسخہ  دوہرایئں گے تو کبھی بھی کسی قسم کے دل کے  عارضے میں مبتلا نہیں ہوں گے. خدا آپ کا حامی و ناصر ہو.  

Friday, January 20, 2017

ADRAK AUR LEMON KE IMTEZAJ SE WAZAN KAM KARNE KA ZABARDAST NUSKHA



ادرک اور لیموں کے امتزاج سے وزن کم کرنے کا زبردست نسخہ. ادرک  اپنے  صحت بخش خواص کی وجہ سے پوری دنیا میں مشہور ہے. خاص طور پر گیس،سینے کی جلن ،بد ہضمی   دور کرنے اور نظام  ہاضمہ کو درست رکھنے کے لئے یہ ایک بہترین غذا ما نا جاتا ہے.  ادرک  نہ صرف ہمارے نظام ہاضمہ کو درست کرتا ہے بلکہ  اسکے کھا نے سے جسم میں حرارت  پیدا ہوتی ہے  جو ہمارے جسم میں موجود زائد چربی کو پگلاتی ہے اور  اضافی کیلوریز کو بھی ختم  کرتی ہے.
اسکے ساتھ ساتھ لیموں کا شمار بھی ان غذاؤں میں ہوتا ہے جو   ہماری صحت کے لئے انتہائی مفید  اور ضروری ہیں.وزن کم 
کرنے کے لئے لیموں ایک قدرتی غذا کے طور پر مانا جاتا ہے.  لیموں  میں  موجود وٹامن سی ہمارے جسم میں موجود  فاسد اور زہریلے مواد کو ختم  کرتا ہے  اور ہمارے جسم میں پانی کی کمی پیدا نہیں ہونے دیتا. اس کے علاوہ یہ ہمارے پیٹ میں چربی پیدا نہیں ہونے دیتا اور ہمارے جسم کو سمارٹ رکھتا ہے.
ادرک  اور لیموں ہمارےجسم اور صحت پرکس طرح  اثر انداز ہوتے ہیں؟
ہمیں معلوم ہونا چاہیے کہ ادرک اور لیموں دونوں میں ایک مشترکہ خصوصیت یہ ہے کہ یہ دونوں غذائیں  وزن کم کرنے اور ہمارے جسم سے زہریلے مواد کو ختم کرنے میں اپنا ثانی نہیں رکھتیں.  ان دونوں قدرتی غذاوں کے ملاپ سے ایک ایسی زبردست غذا تیار ہوتی ہے جو وزن کم کرنے میں اپنا جواب نہیں رکھتی.
آیئں اب کچھ اس بارے میں بات ہو جائے کہ  ہم  ان دونوں غذاوں کو کس کس طرح سے    استعمال میں لا  سکتے ہیں.
لیموں اور ادرک کی    چاۓ
ان دونوں غذاؤں کے مشترکہ فوائد اٹھانے کا ایک طریقہ یہ ہے  کہ  آپ لیموں اور ادرک کی چاے بنا کر پیئں. چاے  بنانے کا فارمولا بہت آسان ہے.  کھولتا ہوا پانی ایک کپ میں ڈالیے اور اس میں ادرک کا ایک ٹکڑا  ڈال دیں . کپ کو کسی پلیٹ سے اچھی طرح   ڈھک دیں اور ٥ منٹ تک ایسے ہی رہنے دیں.  ٥ منٹ بعد اس میں ایک عدد لیموں کا رس   ملایئں اور اس خوشبودار چاے  کو پی لیں. بہتر ہو گا کہ آپ یہ چاے  صبح ناشتے سے قبل نہار منہ  پیئں .
ادرک کا لیمونیڈ
 ادرک کا لیمونیڈ ایک ایسا خوش ذائقہ مشروب ہے جو ہمارے وزن  کو تیزی سے کم کرتا ہے. لیمونیڈ تیار کریں اور اس میں کدو کش کیا ہوا  ادرک ڈال دیں. چینی اس میں نہ ملائیں . اگر چاہیں تو اس میں اچھی طرح سے کٹی ہوئی گوبھی ملا سکتے ہیں. تیاری کے فورن بعد ہی اس مشروب کو پی لینا چاہئے . بہتر یہ ہو گا کہ اس مشروب کو آپ صبح ناشتے سے قبل پیئں. جسم کی  زائد چربی کو گھولتا ہے اور فاسد اور زہریلے مادوں کو ختم کرتا ہے.
 

Thursday, January 19, 2017

SHAHAD DALCHINI Aur PANI Ke Mixture Se MOTAPE Ko Tezi Se Khatam Krain


شہد ،دال چینی  اور پانی کے مکسچر سے موٹاپے کو تیزی سے ختم کریں . دیکھا گیا ہے کہ لوگ موٹاپا ختم  کرنے کے لئے مختلف اقسام کی ڈاکٹری ادویات اور نہ جانے کیا کیا جتن کرتے ہیں. ان ادویات کے استعمال سے کچھ دن کے لئے فرق 
ضرور پڑتا ہے لیکن جیسے ہی ان کو چھوڑا جاتا ہے  موٹاپا پھر سے واپس آ جاتا ہے.
یہی  حال ورزش کا بھی ہے ، ورزش کرنے سے ہمارے جسم کی اضافی چربی  ضرور ختم ہو جاتی ہے لیکن ورزش کی عادت  کو 
 چھوڑتے ہی   ہمارا جسم پھر سے اضافی چربی بنانا شروع کر دیتا ہے.پھر ایسا   کیا کیا جائے  کہ  آپ موٹاپے پر ہمیشہ کے لئے قابو پالیں .  آئیے ہم آپکو اس مسلے کا آسان ترین حل بتاتے ہیں.
شہد دو کھانے کے چمچے ،  پسی  ہوئی دال چینی ایک چاہے کا چمچہ اور ٢٥٠ م ل  تازہ پانی لیں . پانی کو اچھی طرح ابالیں اور اس میں دال چینی  ملایئں اور پھر اسکے ٹھنڈا ہونے کا انتظار کریں.جب پانی ٹھنڈا ہو کر  پینے کے لائق  ہو جائے تو اس میں  شہد ملا دیں (یاد رہے کہ شہد گرم پانی میں ملانے  سے اپنے خواص کھو بیٹھے گا)
اس محلول کا آدھا حصہ سونے سے پہلے پیئں اور باقی کا آدھا  حصہ صبح نہار منہ پیئں .ایک ہفتہ کے اندر اندر آپ محسوس کریں گے کہ آپکا   موٹاپا اور وزن تیزی سے کم ہو رہا ہے. موٹاپا کم کرنے کا یہ ایک انتہائی کامیاب اور آزمودہ نسخہ ہے . آپ بھی آزمائیں اور دوبارہ  سے دبلے  اور سمارٹ ہو جائیں.

Monday, January 16, 2017

NAFS PER LEHSON KE JADUI ASARAT- HAIRANKUN | Benefits of Garlic


شائد  یہ بات آپکے لئے  حیرانکن  ہو کہ لہسن کھانے سے مردانہ کمزوری ختم ہو جاتی ہے اور انسان پھر سے اس قا بل ہو جاتا ہے کہ  وہ  دوبارہ سے ایک بھرپور ازواجی زندگی گزا ر سکے.  آپکو معلوم ہونا چاہیے کہ  ہمارے دل کی   کا ر کردگی کا ٧٥% تعلق ہمارے نفس اور اسکی سختی سے  منسلک ہوتا ہے.  اگر کوئی شخص  اپنے اندر مردانہ کمزوری کی علاما ت محسوس کرے تو اسے چاہیے کہ وہ  دیگر علاج کے علاوہ  کسی ماہر امراض قلب سے  بھی ضرور رابطہ کرے .
اسکے علاوہ مردانہ کمزوری  کا  ایک اور سبب ذیابطیس بھی ہو سکتی ہے.ماہرین کے مطابق یہ دونوں علامت مردانہ کمزوری  کی وجہ بنتی ہیں بلکہ یوں کہنا زیادہ بہتر ہو گا کہ ان دونوں بیماریوں  کا براہ راست   اثر مردانہ صحت پر پڑتا ہے. اس لئے یہ ضروری  ہے کہ اسکا  بھی چیک اپ  کرا  لیا جائے. لیکن یہ خیال بھی رہے کہ ان دو امراض کے علاوہ  کچھ دیگر امراض بھی  اسکا سبب بن سکتے ہیں.
 مردانہ کمزوری ذیابطیس کی سب سے پہلی  علامت  کے طور پر ظاہر ہوتی ہے  یا پھر اسکی  دوسری  وجہ   ہائی  بلڈ پریشر اور موٹاپے کی شکل میں سامنے آتی ہے. ٧٠  % سے زیا دہ افراد جو مردانہ کمزوری کے مریض ہوں انکا جسمانی رجحان موٹاپے کی طرف  ما یل  ہوتا ہے .
  آیئں اب اسکے علاج کے بارے میں کچھ بات  ہو جائے.
سب سے پہلی بات یہ ہے کہ اس سلسلے میں آپ کو فوری طور پر کسی ماہر سے رابطہ کرنا  چاہیے. آپ  چاہے کتنی بھی شرم محسوس کرتے ہوں لیکن  یہ ضروری  ہے  کہ  آپ کو جلد از جلد  اس مرض کے کسی اچھے سے معالج  سے رابطہ کر لینا چاہیے.
حال ہی میں انگلنڈ کی ایک یونیورسٹی نے مردانہ کمزوری کے چند مریضوں کو اپنے زیر    نگرانی رکھا اور اس  نتیجے پر پوھنچے کہ ان مریضوں کو  ایسی  خوراک کھا نی  چاہیے جو غذایت سے  بھرپور ہو اور اسکے ساتھ  ساتھ سب سے اہم یہ کہ  انہیں روزانہ لہسن  کے  ٦   عدد  جوے   کھا نے چاہیئں یعنی لہسن کی ایک  پوتھی سے ٦  جوے نکا ل کر انہیں  چھیل  لیں اور نہار منہ  نگل لیں .
 اگرچہ اس تجربہ میں شامل   سب مریضوں  نے  لہسن  کی بو  کی شکایات  ضرور کی لیکن ساتھ ساتھ اسکے بہترین نتائج  کو  بھی سراہا اور بتایا  کہ اسکے  کھا نے  سے  مردانہ کمزوری کے  اثرات تیزی سے زائل ہو رہے ہیں.
لہسن کی تیز بدبو  سے بچنے کے لئے ہم آپکو مشورہ  دیں گے کہ کسی  اچھی سی کمپنی کی  بنائی ہوئی لہسن کی گولیاں   استمال کریں. یہ گولیاں کسی بھی فارمیسی سے  با آسانی  مل جائیں گی.
شائد آپ تصور  بھی نہ کر سکتے ہوں کہ قدرت نے لہسن میں کیا کیا خوبیاں رکھی ہیں.
یہ آپکے دل کی صحت کے لئے انتہائی مفید ہے.
دل کی شریانوں میں ہونے والی   توڑ      پھوڑ  کو درست کرتا ہے.
بلڈ پریشر کو کنٹرول کرتا ہے اور اسکو نارمل  ستح پر رکھتا ہے.
کلسٹرول لیول کو کنٹرول کرتا ہے اور اسکو بڑھنے  نہیں دیتا اسکے علاوہ  بھی  لہسن کے بیشمار فوائد ہیں .  
  

Doraan e Khoon ko Normal aur Thakawat Dour kerne ki Warzish | How to cur...

دیکھا گیا ہے کہ دوران خون کو نارمل رکھنے کے لئے اکثر لوگ تیز چہل قدمی ، تیراکی یا پھر با یسکل کا سہارا لیتے ہیں.  اگر آپ کو دوران خون میں اعتدال نہ ہونے  کی شکایات ہے اور آپ تھکے تھکے رہتے ہیں  تو ہماری تجویز کردہ ورزش پر عمل کریں اور ٢٠ منٹ میں اپنے دوران خون کو اعتدال پر لے آیئں . ہماری تجویز کردہ مشقیں  اگر تواتر کے ساتھ کی جائیں تو  یہ آپکو دوران خون نارمل رکھنے میں 
انتہائی   مددگار ثابت ہوں گی.
صبح جاگنے کے بعد اپنے تمام جسم کو اچھی طرح سٹریچ کریں  یعنی اچھی طرح سے انگڑائیاں لیں . دوران خون کو نارمل رکھنے 
کی یہ ایک بہترین مشق ہے.
سیدھے کھڑے ہو کر اپنے بدن کو  اپنے پاؤں کے پنجوں کے بل  اوپر اٹھائیں اور تھوڑا سا سامنے کی طرف جھکیں. یاد رہے کے اس مشق میں آپکا  جسم ڈھیلا نہیں رہنا چاہیے . اس مشق  کو  ١٠ بار دوہرائیں
اپنی گردن کو ڈھیلا چھوڑ  دیں اوراپنے سر کو  ١٠  بار دائیں اور ١٠ بار بائیں   گھمایئں . اب سر کو اپنی چھاتی کی جانب جھکائیں . ایسا کرتے ہوے اگر آپ  کی گردن سے کڑاکوں کی آواز  نکلے تو جان لیں کہ آپ یہ مشق درست طریقے سے کر رہے ہیں.
صبح  نہانے کے فورن بعد ١٠ پش اپ لگائیں اس طرح آپ تمام دن تازہ دم رہیں گے اور تھکن آپ کے قریب بھی نہیں پھٹکے گی .
کرسی پر بیٹھ جائیں پھر ١٠ بار ایک ایک کر کے اپنے پاؤں کلاک  وائز  گھمائیں. اس عمل سے آپکے پاؤں میں خون کی  گردش تیز ہو گی اور آپ خود کو چست و چوبند محسوس کریں گے.
ایک ایک منٹ کے لئے اپنے دونوں ہاتھوں کو کلاک  وائز  گھما ئیں پھر ایک ایک منٹ کے لئے اپنے دونوں ہاتھوں کی مٹھیوں کو بار بار کھولیں اور بند کریں ایسا کرنے سے آپ کے ہاتھوں میں خون کی  روانی تیز ہو گی .

اگر ان تمام مشقوں کو  روزانہ پابندی سے کیا جائے تو آپ خود کو  دن بھر ہلکا پھلکا محسوس کریں گے اور تھکاوٹ آپکے قریب بھی نہیں آے  گی  اور   آپ بہت سی ایسی بیماریوں سے محفوظ رہیں گے  جو دوران خون   میں بگاڑ کےسبب پیدا ہوتی ہیں.