Dream Index

Friday, January 20, 2017

ADRAK AUR LEMON KE IMTEZAJ SE WAZAN KAM KARNE KA ZABARDAST NUSKHA



ادرک اور لیموں کے امتزاج سے وزن کم کرنے کا زبردست نسخہ. ادرک  اپنے  صحت بخش خواص کی وجہ سے پوری دنیا میں مشہور ہے. خاص طور پر گیس،سینے کی جلن ،بد ہضمی   دور کرنے اور نظام  ہاضمہ کو درست رکھنے کے لئے یہ ایک بہترین غذا ما نا جاتا ہے.  ادرک  نہ صرف ہمارے نظام ہاضمہ کو درست کرتا ہے بلکہ  اسکے کھا نے سے جسم میں حرارت  پیدا ہوتی ہے  جو ہمارے جسم میں موجود زائد چربی کو پگلاتی ہے اور  اضافی کیلوریز کو بھی ختم  کرتی ہے.
اسکے ساتھ ساتھ لیموں کا شمار بھی ان غذاؤں میں ہوتا ہے جو   ہماری صحت کے لئے انتہائی مفید  اور ضروری ہیں.وزن کم 
کرنے کے لئے لیموں ایک قدرتی غذا کے طور پر مانا جاتا ہے.  لیموں  میں  موجود وٹامن سی ہمارے جسم میں موجود  فاسد اور زہریلے مواد کو ختم  کرتا ہے  اور ہمارے جسم میں پانی کی کمی پیدا نہیں ہونے دیتا. اس کے علاوہ یہ ہمارے پیٹ میں چربی پیدا نہیں ہونے دیتا اور ہمارے جسم کو سمارٹ رکھتا ہے.
ادرک  اور لیموں ہمارےجسم اور صحت پرکس طرح  اثر انداز ہوتے ہیں؟
ہمیں معلوم ہونا چاہیے کہ ادرک اور لیموں دونوں میں ایک مشترکہ خصوصیت یہ ہے کہ یہ دونوں غذائیں  وزن کم کرنے اور ہمارے جسم سے زہریلے مواد کو ختم کرنے میں اپنا ثانی نہیں رکھتیں.  ان دونوں قدرتی غذاوں کے ملاپ سے ایک ایسی زبردست غذا تیار ہوتی ہے جو وزن کم کرنے میں اپنا جواب نہیں رکھتی.
آیئں اب کچھ اس بارے میں بات ہو جائے کہ  ہم  ان دونوں غذاوں کو کس کس طرح سے    استعمال میں لا  سکتے ہیں.
لیموں اور ادرک کی    چاۓ
ان دونوں غذاؤں کے مشترکہ فوائد اٹھانے کا ایک طریقہ یہ ہے  کہ  آپ لیموں اور ادرک کی چاے بنا کر پیئں. چاے  بنانے کا فارمولا بہت آسان ہے.  کھولتا ہوا پانی ایک کپ میں ڈالیے اور اس میں ادرک کا ایک ٹکڑا  ڈال دیں . کپ کو کسی پلیٹ سے اچھی طرح   ڈھک دیں اور ٥ منٹ تک ایسے ہی رہنے دیں.  ٥ منٹ بعد اس میں ایک عدد لیموں کا رس   ملایئں اور اس خوشبودار چاے  کو پی لیں. بہتر ہو گا کہ آپ یہ چاے  صبح ناشتے سے قبل نہار منہ  پیئں .
ادرک کا لیمونیڈ
 ادرک کا لیمونیڈ ایک ایسا خوش ذائقہ مشروب ہے جو ہمارے وزن  کو تیزی سے کم کرتا ہے. لیمونیڈ تیار کریں اور اس میں کدو کش کیا ہوا  ادرک ڈال دیں. چینی اس میں نہ ملائیں . اگر چاہیں تو اس میں اچھی طرح سے کٹی ہوئی گوبھی ملا سکتے ہیں. تیاری کے فورن بعد ہی اس مشروب کو پی لینا چاہئے . بہتر یہ ہو گا کہ اس مشروب کو آپ صبح ناشتے سے قبل پیئں. جسم کی  زائد چربی کو گھولتا ہے اور فاسد اور زہریلے مادوں کو ختم کرتا ہے.
 

No comments:

Post a Comment