Dream Index

Wednesday, January 25, 2017

AAP KE GHAR KI SAFAI KA HUL SIRKA AUR TISSUE PAPER MIAN



آپ کے گھر کی صفائی کا حل سرکا اور ٹشو پیپر میں. کسی بھی گھر میں سب سے مشکل کام گھر کی صفائی ستھرائی اور اس  صفائی ستھرائی کو دن بھر قائم رکھنا ہے. اگر آپ صفائی پسند ہیں تو ایسے گھر میں  رہنا آپ کے لئے مشکل ہو جاتا ہے جہاں صفائی کا انتظام نہ  رکھا جاتا  ہو. ویسےبھی گندی جگہوں پر بیماریاں پھیلنے کا اندیشہ ہوتا ہے.
.
دوسری مشکل یہ ہے کہ آ ج کل صفائی رکھنے والی اشیا بہت مہنگی ہو گئی ہیں اور  صرف یہی نہیں بلکہ   آپ کو کمرے،حمام،کچن،گھر کا صحن   غرض کہ گھر کے ہر پورشن کی صفائی کے لئے علحیدہ   علحیدہ   صفائی کی پروڈکٹس خریدنی  پڑتی ہیں. اس کمر    توڑ  مہنگائی کے دور میں   صفائی کی ان تمام  اشیا کا خریدنا بہت مشکل ہو جاتا ہے .
.
آج ہم صفائی کا ایک ایسا طریقہ بتانے جا رہے ہیں جو آپ کے گھر کی صفائی کے تمام مسائل کو حل کر دے گا. یہ طریقہ نہ صر ف آسان  ہے بلکہ انتہائی سستا بھی ہے اور گھر کی خواتین کے لئے گھر کی صفائی  کے تمام مسائل کا ایک بہترین حل بھی ہے.  اس کے لئے  آپ کو تھوڑا سا سرکا اور ٹشو پیپر کی ضرورت  پڑ ے گی .
.
 سرکہ میں  بیکٹیریا  کو ختم کرنے کی صلاحیت بدرجہ اتم  موجود ہوتی ہے یہی  وجہ  ہے کہ  ہر سمجھ دار خاتون اسکو گھر  کی ضروریات کا ایک  لازمی جز سمجھتی ہے. ہر صفائی پسند گھر کے کچن  میں آپ   سرکہ  ضرور موجود پا یئں  گے.   بعض  مغربی ممالک  کے کلچر میں تو یہ بھی مشور ہے کہ گھر میں سرکہ رکھنے سے کسی قسم کی معاشی تنگی نہیں آ تی.
.
اگر آپ  اچھی مقدار میں پانی میں  سفید سرکہ ملا کر گھر کی  صفائی کریں تو  اس سے گھر میں موجود  تمام جراثیم ختم ہو جاتے ہیں .ایک تو یہ سستا مل جاتا ہے دوسرے  اس  قدرتی  پروڈکٹ  کے   استعمال سے کسی قسم کا نقصان  بھی نہیں پوہنچتا .
.
جب آپ موپ اور صابن سے اپنے گھر کی صفائی کرتے ہیں تو  لاکھ صفائی اور  وائپر کرنے کے باوجود فرش پر کچھ نہ کچھ صابن کی چکنائی  ضرور رہ جاتی ہے اور  پاؤں پھسل کر    چوٹ لگنے کا خطرہ بھی موجود  ہوتا ہے. اسکا بہترین اور مکمل حل یہ ہے کہ آپ  پانی میں سرکہ ملا کر فرش کو  دھویئں  یہ فرش کی چکنائی کو مکمل طور پر دور کر دے گا.
.
آج ہم آپ کو  سرکہ  کا ایک  ایسا انوکھا  استعمال بتاتے ہیں جو شائد آپ نے اس سے پہلے کبھی نہ سنا ہو  . ہمیں   امید ہے کہ یہ  نسخہ آپ کو  ضرور  پسند آے  گا.آپ اپنی کھا نے کی میز کی صفائی کے لئے سرکہ  سے بہترین  وا یپس  بنا سکتے ہیں. یہ  ایک سستا  نسخہ ہے جو صفائی قائم  رکھنے کے لئے انتہائی  مفید اور کا ر آمد   ہے.
.
نسخہ
سفید  سرکہ کا ایک کپ  لیں اور ایک رول ٹشو   پیپر کا لیں. پھر ٹایلیٹ پیپر کے  چھوٹے چھوٹے ٹکڑ ےکر  لیں اور انکو ایک شیشہ  کے مرتبان میں ترتیب سے رکھ   دیں  .  اب آپ اس مرتبان میں سرکہ انڈیل دیں اور مرتبان کو اچھی طرح  بند کر دیں. لیجئے آپ کے پاس   کھا نے کی میز کی صفائی کے لئے    بہترین  وا یپس  تیار ہیں.
.
یہ وا یپس   نہ صرف آپ کی کھا نے کی میز کی صفائی کے کام آتے ہیں بلکہ اس   کی بو سے  چوٹیاں  اور  مچھر بھی   دور بھاگتے ہیں.
 

No comments:

Post a Comment