دیکھا
گیا ہے کہ دوران خون کو نارمل رکھنے کے لئے اکثر لوگ تیز چہل قدمی ، تیراکی یا پھر
با یسکل کا سہارا لیتے ہیں. اگر آپ کو
دوران خون میں اعتدال نہ ہونے کی شکایات
ہے اور آپ تھکے تھکے رہتے ہیں تو ہماری
تجویز کردہ ورزش پر عمل کریں اور ٢٠ منٹ میں اپنے دوران خون کو اعتدال پر لے آیئں .
ہماری تجویز کردہ مشقیں اگر تواتر کے ساتھ
کی جائیں تو یہ آپکو دوران خون نارمل
رکھنے میں
. انتہائی مددگار ثابت ہوں گی.
. انتہائی مددگار ثابت ہوں گی.
صبح
جاگنے کے بعد اپنے تمام جسم کو اچھی طرح سٹریچ کریں یعنی اچھی طرح سے انگڑائیاں لیں . دوران خون کو
نارمل رکھنے
کی یہ ایک بہترین مشق ہے.
کی یہ ایک بہترین مشق ہے.
سیدھے
کھڑے ہو کر اپنے بدن کو اپنے پاؤں کے
پنجوں کے بل اوپر اٹھائیں اور تھوڑا سا
سامنے کی طرف جھکیں. یاد رہے کے اس مشق میں آپکا جسم ڈھیلا نہیں رہنا چاہیے . اس مشق کو ١٠
بار دوہرائیں
اپنی
گردن کو ڈھیلا چھوڑ دیں اوراپنے سر کو ١٠ بار
دائیں اور ١٠ بار بائیں گھمایئں . اب سر کو اپنی چھاتی کی جانب جھکائیں .
ایسا کرتے ہوے اگر آپ کی گردن سے کڑاکوں
کی آواز نکلے تو جان لیں کہ آپ یہ مشق
درست طریقے سے کر رہے ہیں.
صبح
نہانے کے فورن بعد ١٠ پش اپ لگائیں اس طرح
آپ تمام دن تازہ دم رہیں گے اور تھکن آپ کے قریب بھی نہیں پھٹکے گی .
کرسی
پر بیٹھ جائیں پھر ١٠ بار ایک ایک کر کے اپنے پاؤں کلاک وائز گھمائیں. اس عمل سے آپکے پاؤں میں خون کی گردش تیز ہو گی اور آپ خود کو چست و چوبند محسوس
کریں گے.
ایک
ایک منٹ کے لئے اپنے دونوں ہاتھوں کو کلاک وائز گھما
ئیں پھر ایک ایک منٹ کے لئے اپنے دونوں ہاتھوں کی مٹھیوں کو بار بار کھولیں اور
بند کریں ایسا کرنے سے آپ کے ہاتھوں میں خون کی روانی تیز ہو گی .
اگر ان تمام مشقوں کو روزانہ پابندی
سے کیا جائے تو آپ خود کو دن بھر ہلکا
پھلکا محسوس کریں گے اور تھکاوٹ آپکے قریب بھی نہیں آے گی اور آپ بہت سی ایسی بیماریوں سے محفوظ رہیں گے جو دوران خون میں بگاڑ کےسبب پیدا ہوتی ہیں.
No comments:
Post a Comment