Dream Index

Monday, January 23, 2017

YE VIDEO DEKHNE KE BAAD AAP PYAZ KE CHILKE KABHI ZAYA NAHIN KARAIN GE!!



یہ ویڈیو دیکھنے کے بعد آپ پیاز کے چھلکے کبھی   ضائع نہیں کریں گے.  پیاز کا شمار  دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والی  سبزیوں میں کیا جاتا ہے. یہ اپنے مخصوص ذائقہ اور افادیت کی وجہ سے  دنیا بھر میں پسند کی جاتی ہے.  عام طور پر دیکھا گیا ہے کہ پیاز کو استعمال کرنے سے پہلے اسکا چھلکا اتار کر پھینک دیا جاتا ہے. آج ہم آپکو  بتایئں گے  کہ آپ کو ایسا نہیں کرنا چاہیے اور ایسا نہ کرنے کی  وجہ بھی بتایئں گے.
.
 مختلف سائنس  دانوں نے تجربات سے یہ بات  ثابت  کی ہے کہ  پیاز کی مقابلے میں پیاز کے چھلکوں میں زیادہ صحت بخش اور فائدے مند  اجزا شامل ہوتے ہیں.  ان کے مطابق ان میں پایا جانے والا روغن  جو  کیو ر سڈن  کے نام سے جانا جاتا ہے  ایک طاقتور پگمنٹ ہوتا ہے جو ہماری جسمانی نشو نما کے لئے  انتہائی فائدہ مند ہے.
.
 یہ قدرتی روغن ہماری شریانوں میں ہر قسم کی روکاوٹ کو دور کرتا ہے اور انہیں صاف رکھتا ہے جس کی  وجہ سے ہمارا بلڈ پریشر  نارمل رہتا ہے.پیاز کے چھلکوں کی ایک خاصیت یہ بھی ہے کہ یہ ہمارے اعصاب کو پر سکوں رکھنے میں مدد گا ر ثابت  ہوتے ہیں اور بے خوابی  جیسے مرض کو دور کر کے پرسکوں نیند  لا نے  میں اہم کردار ادا کرتے ہیں.یہ ہمیں کینسر، فنگل  اور   معدے  میں پیدا ہونے والی تیزابیت سے   رکھتے ہیں.
.
اس کے علاوہ ا ن میں  ہر قسم کے نقصان دہ  بیکٹیریا  کا مقابلہ کرنے کی بھرپور صلاحیت  بھی موجود ہوتی ہے. پیاز کے چھلکے ہماری   آنتوں  میں       کسی بھی  طرح کے گندے مادہ کو جمع  نہیں  ہونے  دیتے جس کے سبب ہم مختلف بیماریوں  سے محفوظ رہتے ہیں. پیاز کے چھلکے کا استعمال  ذیابطیس ، دل  کے امراض  ،  تیزابیت، موٹاپا  اور بڑی آ نت  کے کینسر جیسے امراض سے محفوظ رکھتا ہے.
.
پیاز کے چھلکوں کو مختلف اقسام کے سوپ اور کھا نوں میں شامل کیا جا سکتا ہے.اسکے علاوہ ان  کی   چاۓ بھی  بنائی جاسکتی ہے. چا ے  بنانے  کا فارمولا یہ ہے. پیاز کے چھلکوں کو کسی  شیشے کے جار میں محفوظ کر لیں. بہت سے چھلکے  ایک برتن میں لیکر   ان پر کھولتا ہوا پانی انڈیل دیں  اور انہیں ڈھا مپ  کر پندرہ منٹ تک ایسے ہی   پڑا  رہنے دیں . پندرہ منٹ بعد اسکو  چھان کر پی لیں  . اسکے بہترین   فوائد حاصل کرنے کے لئے بہتر ہے کہ آپ اس چا ے  کو رات سونے سے پہلے پیئں.
.
وہ خواتین جو امید سے ہوں یا بچوں کو اپنا  دودھ پلاتی ہوں وہ اس چا ے  کو استعمال نہ کریں.

  

No comments:

Post a Comment