حیرت انگیز اور دلچسپ ، کیا آپ کی ہتھیلی میں حرف M موجود
ہے؟ابھی چیک کریں. کیا آپ جانتے ہیں کہ حروف ، الفاظ اور یہاں تک کہ بعض جملے بھی ہماری زندگی میں انتہائی اہمیت کے حامل ہوتے ہیں.پامسٹری اور علم فلکیات کے ماہرین اس
حقیقت سے بخوبی واقف ہیں کہ حروف
ہماری زندگی میں کس طرح اثر انداز ہوتے ہیں.
.
اپنی ہتھیلی چیک
کریں اگر اس میں حرف M نمایاں ہے تو اسکا مطلب یہ ہوگا کہ آپ کی شخصیت دوہرے کردار کی مالک ہے. آپ کو چاہیے
کہ آپ کسی اچھے سے پامسٹ کو اپنا ہاتھ دکھائیں تاکہ وہ
آپ کو آپ کے مستقبل کے بارے میں مفید معلومات فراہم کر سکے اور مستقبل میں پیش انے والے حادثات سے آپ کو اگاہ
کر سکے.
.
پامسٹری یعنی
ہتھیلی پڑھ کر قسمت کا حال جاننا ایک قدیم
علم مانا جاتا ہے. کہتے ہیں اس علم کی ابتدا قدیم ہندوستان سے شروع ہوئی تھی لیکن اسکے ساتھ ساتھ چین کی قدیم تاریخ اور کتابوں میں بھی اسکا ذکر ملتا
ہے. پرانی مصری تاریخ میں بھی بہت سی
کتابوں میں اسکا ذکر کیا گیا ہے . زمانہ قدیم ہو یا موجودہ دور یہ علم انسان
کے لئے ہمیشہ دلچسپی کا باعث رہا ہے .
.
جن لوگوں کی ہتھیلی
میں حرف M نمایا ہو ان کے بارے میں کہاجاتا ہے کہ ایسے افراد جرنلزم کی طرف زیادہ مائل ہوتے ہیں . یہ لکھنے
کے شوقین ہوتے ہیں اور ان کی تحریریں عوام
میں پسند کی جاتی ہیں. تعلیمی میدان میں بھی انکی کارکردگی بہت نمایاں ہوتی ہے. یہ
لوگ اپنی زندگی میں اپنی خدا داد صلاحیت
کے سبب خوب دولت کماتے ہیں.
ان لوگوں میں خود حوصلہ افزائی.
کی صلاحیت بدرجہ اتم موجود ہوتی ہے جسکے سبب یہ جس کام میں بھی ہاتھ ڈالتے ہیں اسے مکمل کر کے ہی چھوڑتے ہیں. اسکے علاوہ ان افراد میں مستقبل میں پیش انے والے حالات کا جلد اندازہ کر لینے کی صلاحیت بھی موجود ہوتی ہے اور یہ ہر قسم کے حالا ت پر بہت گہری نظر رکھتے ہیں.
.
ایسا بھی ہوسکتا ہے کہ یہ حرف آپکے دونوں ہاتھوں کی ہتھیلیوں میں موجود ہو. یہ جاننے
کے لئے کہ کیا آپ کی ہتھیلی میں لفظ M موجود ہے آپ کو پہلے اپنی زندگی کی لائن کو دیکھنا ہو گا .
یہ وہ لائن ہے جو انگوٹھے کے قریب سے شروع
ہو کر آپکی کلائی کے قریب تک جاتی ہے یہ لائن ڈبل بھی ہو سکتی ہے ، ٹوٹی ہوئی بھی ہو سکتی ہے . یہ لائن آپ کی صحت ، عمر اور
مستقبل کے بارے میں بتاتی ہے.
.
اب آپ اپنی دماغ کی
لائن کی طرف توجہ
کریں. یہ لائن ہتھیلی کے درمیاں سے ہلکی
سی قوس بناتے ہوے اگے کی جانب جاتی ہے. یہ
بھی تقریبن وہیں سے شروع ہوتی ہے جہاں سے
زندگی کی لائن شرو ع ہوتی ہے.یہ آپکے قوت
فیصلہ اور قوت ارادی کے بارے میں بتاتی ہے.
.
اب آپ کو بہت ہی غور سے ایک تیسری لائن کو تلاش کرنا ہے. یہ بہت باریک ہوتی ہے اور بہت کم لوگوں
کے ہاتھ میں پائی جاتی ہے. یہ قسمت یا تقدیر کی لائن کہلائی جاتی ہے. یہ سیدھی نیچے سے او پر کی جانب جاتی ہے. اسکی
موجودگی ہی حرف M کو ظاہر کرتی ہے.کچھ کے ہاتھ میں یہ لمبی اور کچھ میں چھوٹی ہوتی ہے.یہ ظاہر کرتی ہے کہ آپکی زندگی میں کتنا نظم و ضبط ہے.
.
آخری لائن جو آپ کو تلاش کرنی ہے وہ محبت کی لائن کہلاتی ہے. یہ لائن آپکی فیملی لائف اور دیگر
تعلقات کو ظاہر کرتی ہے. یہ شہادت اور درمیانی انگلی کے درمیاں سے شروع ہو
کر دماغ کی لائن کو چھو تی ہوئی گزرتی ہے .
آپ نے بہت ہی توجہ سے بتائی ہوئی تمام لائنز کو دیکھنا ہے تاکہ آپ کسی نتیجہ پر پوہنچ سکیں .
.
اگر بتائی ہوئی تمام لائنز آپکے ہاتھ
میں موجود ہیں اور یہ ملکر M کی شکل بناتی
ہیں تو اسکا مطلب یہ ہے کہ آپ بھی دنیا
کے ان چند خوش نصیب افراد میں شامل ہیں جنکے قدم عزت اور دولت چومتی ہے اور آپ جس کام میں
بھی ہاتھ ڈالتے ہیں کامیابی اپکا مقدر ہوتی ہے.
No comments:
Post a Comment