What does it mean if you slipped in Dream
خواب میں پھسلنے کی تعبیر
خواب میں دیکھنا کہ آپ پھیسل گئے ہیں یہ پھسلنا چاہے گرنے کا باعث ہو یا نہ ہو اس کی تعبیر یہ ہے کہ آپ اپنی توانائی، مضبوطی، اعتماد، اعتقاد، اعتبار اور خود اعتمادی کھو بیٹھے ہیں یا کھوتے جا رہے ہیں اور خود کو غیر محفوظ سمجھنے لگے ہیں
اگر خواب میں آپ خود کو یا کسی دوسرے کو حادثاتی طور پہاڑ سے پھسل کر گرتے دیکھتے ہیں تو اس کہ مطلب یہ ہوا کہ اس وقت آپ مشکل وقت سے گزر رہے ہیں اور اس بات سے ڈرتے ہیں کہ آگے نہ جانے اور کیا کچھ ہونے والا ہے
اگر آپ پہاڑ سے گرنے کے بعد لٹک جاتے ہیں تو یہ اس بات کی علامت ہے کہ آپ اپنی جاگتی زندگی میں اپنے حالات اور اپنی زندگی کا توازن یا تو مکمل طور پر کھو چکے ہیں یو کھو دینے کے قریب ہیں
خواب میں زمین پرچلتے چلتے پھسل جانا اور نیچے گر پڑنا اس بات کی علامت ہے کہ آپ کو اس بات کا کوی احساس نہیں کہ آپ اپنی زندگی میں سنگین قسم کی غلطیوں پر غلطیاں کرتے چلے جا رہے ہیں اور نہیں جانتے کہ بعد میں یہ صورتحال آپ کے لئے کتنی خطرناک ثابت ہو سکتی ہے
خواب میں پھسلن والی زمین پر چلنا ایک خطرناک اور نقصان دہ صورتحال کی طرف اشارہ ہے راستے میں قدم قدم پر کیچڑ اور پھسلواں زمین دیکھنا اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ آپکو اپنے معاملات اور گفت و شنید میں بہت احتیاط سے کام لینے کی ضرورت ہے کیونکہ اس بات کا قوی امکان ہے کہ آپ سے کسی وقت بھی کوئی بڑی غلطی سرزد ہو سکتی ہے اور آپکے لئے غلطی کرنے کا امکان ہمیشہ موجود ہے، یہ خواب اس بات کا بھی اشارہ دے رہا ہے کہ آپ کو اپنی زندگی میں ثے بھی زیادہ احتیاط کرنے کی ضرورت ہے
یہ خواب اس بات کی طرف بھی اشارہ کر رہا ہے کہ آپکو اس بات کا احساس ہے کہ آپ پہلے ہی ایک بڑی غلطی کر چکے ہیں اور اب آپ انتہائی محتاط ہیں کے آپ سے ایسی غلطی دوبارہ سرزد نہ ہو، یہ اس بات کیطرف بھی اشارہ ہے کہ آپکو اپنے قریبی لوگوں سے انتہائی محتاط طریقے سے اپنے معاملات طے کرنے چاہیئں، آپ میں یہ بھی احساس ہے کہ آپ میں اپنی ذات پر اتنا اعتماد نہیں کہ آپ خود کو کسی برائی سے روک سکیں
No comments:
Post a Comment