خواب میں بھاگنے کا مطلب کیا ہے
خواب میں دیکھنا کہ آپ کسی سے بهاگ رہے ہیں اس
بات کی علامت ہے کہ آپ اپنی زمیداریوں سے بھاگ رہے ہیں یعنی آپ ان سے بچنے کی کوشش
کر رہے ہیں اور اپنے کسی بھی عمل کی زمیداری قبول کرنے کے لئے بلکل بھی تیار نہیں
اگر آپ کسی حملہ آور سے بچ کر بھگ رہے ہیں تو
اسکی تعبیر یہ ہے آپ اپنے اندر چھپے ہوے خوفوں کا مقابلہ کرنے سے کترا اور ڈر رہے
ہیں
اگر آپ یہ خواب دیکھتے ہیں کہ کوی جانور یا کوی شخص آپکی جانب بھاگا چلا آ رہا ہے تو اسکی تعبیر یہ ہے کہ آپ ہر طرح کے
حالات اور صورتحال کا مقابلہ کرنے کے لئے پوری طرح تیار ہیں لیکن ساتھ ہی اس بات کی بھی ضرورت ہے
کہ جو کچھ بھی آپکی طرف آ رہا ہے آپکو اسکی اہمیت کا اندازہ ہونا چاہیے
اگر آپ خود کسی کی طرف بھاگ رہے ہیں تو اسکا
مطلب یہ ہے کہ آپ اپنے ارادوں میں پکے ہیں اور زندگی میں جو کچھ بھی کرنا چاہتے ہیں
اسکے لئے پوری طرح تیار ہیں اس خواب کے مزید
تجزیہ کے لئے آپ کو اپنی ترجیحات پر غور کرنا ہو گا کہ آپ کرنا کیا چاہتے ہیں
یہ خواب دیکھنا کہ آپ دوڑنے کی کوشش تو کر رہے
ہیں لیکن آپ اپنے پیروں کو اتنی تیزی سے
حرکت نہیں دے پا رہے جتنا کہ آپ چاہتے ہیں
تو یہ آپ میں خود اعتمادی کی کمی کی علامت کو ظاہر کرتا ہے
خواب میں یہ
دیکھنا کہ آپ اکیلے بھاگ رہے ہیں اپنے
مقاصد کے حصول کے لئے آپ کے عزم اور حوصلہ اور ہمت کو ظاہر کرتا ہے۔ یہ
خواب ظاہر کرتا ہے کہ آپکو کامیابی ضرور
ملے گی اور آپ اپنے ساتھیوں سے بہت
آگے نکل جائیں گے
اس
خواب کا ایک مطلب یہ بھی ہے کہ کوی بھی
فیصلہ لینے میں آپ کو جلدی کرنے کی ضرورت ہے۔
اگر آپ خواب میں کسی کے
ساتھ ساتھ چل رہے ہیں یا پھر ساتھ ساتھ
دوڑ رہے ہیں تو اسکی تعبیر یہ ہے کہ آپ میں
دوسروں کے ساتھ تعاون کرنے کا جذبہ موجود
ہے اور حالات چاہے کچھ بھی اور کیسے بھی
ہوں آپ ہمیشہ دوسروں کی مدد کے لئے تیار رہتے ہیں
No comments:
Post a Comment