خواب
میں برفباری دیکھنا
خواب
میں برف یا برفباری دیکھنا آپکے رکے ہوے جذبات و خیالات، آپ میں موجود جنونی کیفیت
اور آپ کے اندر موجود احساس کمتری کی طرف ایک اشارہ ہے، ساتھ ہی یہ خواب یہ بھی
اشارہ کر رہا ہے کہ اب وقت ہے کہ آپکو اپنے اندر موجود جذبات و خیالات کا اظہار کر
دینا چاہیے
اس
کے علاوہ اس خواب کا مطلب یہ بھی ہے کہ اپنی جاگتی زندگی میں آپ خود کو تنہا اور
نظر انداز محسوس کر رہے ہیں
اور اگر آپ دیکھتے ہیں کہ برف پگل رہی ہے تو
اسکا مطلب یہ ہوا کہ آپ اپنی موجودہ کیفیت کو قبول کرتے ہوۓ اپنے اندر موجود خوف اور کمزوریوں پر قابو پا
رہے ہیں اور انکو دور کر رہے ہیں
اگر
آپ خواب میں برف پر گاڑی چلا رہے ہیں تو یہ
اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ آپکو اپنے
احداف کو حاصل کرنے کے لئے بہت زیادہ محتاط رہنے کی ضرورت ہے، برف کو گدلا
یعنی میلا دیکھنا اس بات کی علامت ہے کہ آپ نے اپنی کچھ غلطیوں کی وجہ سے اپنے
کردار اور شخصیت کو داغدار کر لیا ہے
خواب میں برفباری ہوتے
دیکھنا زندگی میں ایک نیے اور صاف ستھرے دور کے آغاز ہونے کی طرف اشارہ ہے جس میں
آپکو روحانی، قلبی اور ذہنی سکون میسر
ہوگا جبکہ برفباری میں کھیلنا اس بات کا اشارہ ہے کہ آپکو سیر و تفری کے لئے کچھ
وقت نکالنے کی ضرورت ہے
اور اس کے ساتھ ساتھ زندگی میں ملنے والے ہر نیے موقعہ سے پورا پورا اور بھرپور فائدہ اٹھاننے کی
ضرورت ہے ورنہ یہ تمام موقعہ آپ کے ہاتھ سے جاتے رہیں گے
خواب
میں دیکھنا کہ آپکو برف میں سے کوی چیز ملی ہے
یہ اس بات کی علامت ہے کہ آپ اپنے اندر موجود چھپی ہوئی قابلیت اور صلاحیتوں
کی تلاش میں ہیں اور اسکے ساتھ ساتھ آپکی چھپی ہوئی کچھ صلاحیتیں آپ پر ظاہر بھی
ہو چکی ہیں
No comments:
Post a Comment