Dream Index

Thursday, February 2, 2017

YE ASAAN NUSKHA APNE HATHOON PER AZMAYAIN OUR 15 MINUTES MIAN HATHOON KI...


 یہ آسان نسخہ  اپنے ہاتھوں پر آزما یئں  اور ١٥ منٹ میں ہاتھوں کی تمام  جھریاں غائب  .خواتین کی اکثریت اپنے چہرے کے بارے میں بہت حساس ہوتی ہے. انکی کوشش ہوتی ہے کہ انکےچہرے کی جلد نرم اور ملائم ہو اور وہ ہمیشہ جوان نظر آیئں. جوان نظر آنے کے لئے وہ مہنگی  سے مہنگی کاسمیٹک  اشیا استعمال کرتی ہیں.ہم ان خواتین کو مشورہ  دیں گے کہ وہ چہرے کے ساتھ ساتھ اپنے ہاتھوں کی جلد کا بھی خاص خیال رکھیں  کیونکہ  سب سے پہلے ہمارے ہاتھوں کی جلد  ہی ہماری    عمر  کو ظاہرکرتی  ہے.

ہاتھوں کی جلد بہت پتلی اور  حساس ہوتی ہے  اور یہی وجہ ہے کہ یہ ہماری عمر  کو آسانی سے ظاہر کردیتی ہے. ہمارے ہاتھوں کی جلد کے پیچھے چربی بہت کم اور پتلی ہوتی ہے  چناچہ  جب  بڑھتی عمر کے ساتھ ساتھ  ہماری       کھا ل کے فائبر میں ٹوٹ پھوٹ  شروع  ہوتی ہے تو  یہ  سب سے پہلے ہمارے ہاتھوں پر ہی ظاہر ہوتی ہے. اسکے علاوہ کچن کے کام اور گھر کی صفائی میں بھی سب سے زیادہ ہمارے ہاتھ ہی  متاثر ہوتے ہیں اور اگر ان کی مناسب دیکھ بھال نہ کی جائے  تو انکی  ملایمت اور تازگی ختم ہو جاتی ہے اور انسان وقت سے پہلے  بوڑھا  لگنے لگتا .ہے.

آپ کو  چاہیے کہ جوان اور جا ذب نظر  لگنے کے لئے جتنی حفاظت آپ اپنے بالوں اور  چہرے کی کرتے ہیں اتنی ہی حفاظت اپنے ہاتھوں کی بھی  کیا کریں.  ان تمام کاموں کے لیے آپکو  مہنگے کاسمیٹکس خرید کر اپنا   پیسہ برباد کرنے کی کوئی ضرورت نہیں. یہ سب کچھ آپ اپنے گھر میں رکھی ہی قدرتی اشیا سے بھی کر سکتے ہیں . ان میں سے بیشتر اشیا ہر وقت آپ کے کچن میں موجود ہوتی ہیں. آیئں ہم آپکو بتاتے ہیں کہ وہ کونسی گھریلو استعمال کی اشیا ہیں  جو آپکو خوبصورت اور جوان بنانے میں  کام آ سکتی ہیں.
ہاتھوں کو نرم ، ملائم  اور خوبصورت بنانے کا نسخہ.

ہاتھوں کو ریشم  کی طرح  نرم ،ملائم  اور خوبصورت بنانے کے لئے ایک  عدد  درمیانے سائز کا آلو لیں اور اس کو  بیک  کرنے کے کے بعد اچھی طرح   میش کریں. اب اس میں ٢ کھا نے کے  چمچ   زیتون کا تیل اور ٢ کھا نے کے چمچ  شہد کے ملایئں .پھر  اس میں تھوڑا دودھ ڈالیں اور ان سب  اشیا کو اچھی طرح مکس کریں یہاں تک کہ یہ ایک   پیسٹ کی شکل اختیار کر لیں.  اس پیسٹ کو کسی شیشے کے  برتن میں  محفوظ کرلیں اور   فریج  میں رکھ دیں. ہفتہ میں دہ سے تین بار  یہ پیسٹ اپنے ہاتھوں کو لگایئں اورپھر  ١٥  منٹ تک   خشک ہونے کا انتظار کریں . ١٥ منٹ بعد آپ  اپنے ہاتھ  صابن  سے  دھو  لیں.

اگر آپ اپنے ہاتھوں کی لچک اور ملائمیت کو مزید بہتر کرنا   چاہتے  ہیں تو  ایک انڈے کی سفیدی لیکر اس میں ایک  کھا نے کا چمچ   شہد   ملا کر اچھی طرح مکس کریں . اب اس مکسچر کوکسی برش کے ساتھ اپنے ہاتھوں پر لگایئں . خشک ہونے پر اپنے ہاتھ  صابن سے دھو لیں .

عرق گلاب سے روزانہ اپنے ہاتھوں کا مساج   کیا کریں  اس طرح ہاتھوں کی رنگت شفاف اور انکی تازگی برقرار رہتی ہے.


اگر آپ کو  ہماری  یہ  ویڈیو  پسند   آ ئی ہو  تو  اسکو  لایک  کیجیے  اور  ہمارے  چینل  کو سبسکرائب کرنا  نہ  بھولیں شکریہ 

No comments:

Post a Comment