Dream Index

Monday, February 6, 2017

KHALI PAIT LEHSON KHANE KE HAIRAT ANGAIZ FAWAID, AMAZING!!


خالی پیٹ  لہسن کھانے کے حیرت  انگیز فوائد.  کون ہو گا  جو لہسن کے بیشمار فوائد سے واقف نہ  ہو ، اسکا شمار انسانی صحت کے لئے چند ایک مشہور  سبزیوں میں ہوتا ہے.دنیا بھر میں لہسن کے  فوائد اور اسکے استعمال  پر سیر حاصل مطالعہ کیا  جاتا  رہا ہے اور آج  بھی دنیا بھر کے مھققین   اس  سبزی پر تحقیق میں مصروف   پاے جاتے ہیں

آخر کیا وجہ  ہے کہ ماہرین صبح  نہار منہ لہسن  کھانے کو زیادہ ترجیح دیتے ہیں.ماہرین کے مطابق صبح  کے وقت ہمارے جسم میں مختلف اقسام کے بیکٹیریا   بیدار حالت میں ہوتے ہیں اور اس وقت   نہار منہ لہسن کھانے سے اسکے   اثرات  ہمارے جسم میں موجود نقصان دہ بیکٹیریا  کو تیزی سے   ختم کر دیتے ہیں.

تحقیق سے یہ بات بھی  سامنے    آی ہے کہ لہسن ہمارے دوران خون کو معمول پر لاتا ہے اور ہمیں   دل کے مختلف امراض سے محفوظ رکھتا ہے. ہمارے نظام ہاضمہ کو درست رکھنے کے لئے یہ ایک بہترین غذا ہے اور ہمیں میدے کے مختلف امراض  سے بھی محفوظ رکھتا ہے.   ماہرین یہ بھی کہتے ہیں کہ لہسن  ہمارے اعصابی نظام کو درست رکھتا ہے اور تھکاوٹ اور ذہنی تناو  کو دور کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے اور اسکے ساتھ ساتھ  یہ ہما رے مزاج   سے چڑچڑا پن ختم کر کے اسکو  خوشگوار بناتا ہے.

لہسن کے بیشمار فوائد میں سے چند خاص  فوائد یہ ہیں کہ یہ  اسکو مختلف امراض میں متبادل  دوا  کے طور  پر بھی  استعمال کیا جا سکتا ہے. ہمارے  جسم اور میدے  سے زہریلا مواد خارج کرنے کے لئے لہسن ایک بہترین غذا ہے. یہ ہمارے میدے میں پیدا ہونے والے ہر قسم کے  کیڑوں کو  ختم کردیتا ہے. یہ   ذیابطیس ، کینسر ،میدے کے زخم  اور  گیس کے امراض کو ختم کرنے میں ایک موثر کردار ادا کرتا ہے. ڈپریشن کو ختم کرنے کے لئے لہسن ایک بہترین غذا  منی جاتی  ہے.

لہسن کا استعمال جنسی کمزوری میں مبتلا اشخاص کے لئے ایک جوہر حیات کا کام کرتا ہے. ایسے اشخاص  کو چاہیے کہ روزانہ نہار منہ   ناشتہ سے  آدھے  گھنٹے قبل لہسن کے چار جوے   تازہ پانی کے ساتھ کھایئں.


 احتیاط :اگر آپ کو لہسن کھانے سے الرجی ہو تی ہو تو بہتر یہی ہے کہ آپ  کچے لہسن کا استعمال نہ کریں .جن لوگوں کو لہسن کھانے سے جسم میں حرارت  محسوس ہوتی ہو انہیں چاہیے کہ وہ لہسن کھانے سے پرہیز کریں.ایڈز کے مریضوں کے لئے بھی لہسن کا استعمال نقصان دہ  بتایا جاتا ہے. 

No comments:

Post a Comment