Dream Index

Thursday, February 2, 2017

YE PODA GHAR MIAN LAGAIAN AUR PHIR DEKHAIN KIA HOTA HAY, KIRISHMATI PODA


یہ پودا گھر میں لگایئں اور پھر   دیکھیں  کیا ہوتا ہے ، کرشماتی پودا. کسی بھی انسان کی زندگی میں  توانائی  کو ایک اہم مقام  حاصل ہے.توانائی ہی ہے جو ہمیں تندرست رکھتی ہے. اگر ہمارے جسم میں توانائی کی کمی ہو جائے تو  ہمارا جسم کمزور  پڑ   جاتا ہے اور ہم بیمار  رہنے لگتے ہیں. ہمارے جسم میں موجود توانائی ہی ہے جو ہمیں زندگی میں آگے بڑھنے کا حوصلہ   دیتی ہے اور جینے کی    نئی  راہ دکھاتی ہے.

اچھی غذا ہماری صحت کے لئے بہت ضروری ہےلیکن صحت  اور تندرستی کے لئے صرف غذا ہی کافی نہیں ہوتی اس کے لئے ایک اچھا ماحول بھی بہت ضروری ہے. اچھا ماحول کیا ہوتا ہے اور یہ کیسے بنایا جاتا ہے ہمارا آج کا  موضوع یہی ہے. جیسا کہ  ہم نے ابھی ذکر کیا کہ صحت مند غذا ہماری صحت کے لئے ضروری ہے ایسے ہی ہمارے ارد گرد کا صحت مند ماحول بھی ہمارے لئے توانائی فراہم کرنے کا ایک اہم ذریعہ ہوتا  ہے.

آپ نے دیکھا ہو گا کہ کھلے مکانات میں رہنے والے افراد نہ صرف صحت مند ہوتے ہیں بلکہ اس  کے ساتھ ساتھ خوشحال بھی ہوتے ہیں.  وجہ اس کی یہ ہے کہ یہ غذا کے ساتھ ساتھ اپنے ارد گرد  کے ماحول سے بھی توانائی حاصل کرتے ہیں. اگر آپ انکے گھروں کا جائزہ لیں تو یہ جان کر آپ کو حیرت ہو گی  کہ ایسے تقریبن تمام افراد اپنے گھروں میں درخت اور پودے کثرت سے لگا کر رکھتے  ہیں.  یہی درخت اور پودے نہ صرف انکی جسمانی  صحت اور توانائی کا    باعث بنتے ہیں بلکہ یہ روحانی اور ذہنی طور پر بھی انکو صحت مندرکھنے میں اہم کردار ادا کرتے   ہیں. جسم اور ذہن کی تندرستگی ہی  گھر میں برکت اور دولت کا با عث  ہوتی ہے . آج ہم کچھ ایسے ہی پودوں کا ذکر کریں گے جن کی موجودگی ہمارے لئے   دولت  اور صحت کے درواز  ے کھول دیتی ہے.

سٹرابیری
اگر آپ سٹرابیری کے پتے قرینے کے ساتھ اپنے گھر کے مختلف کونوں میں پھیلا دیں تو یہ دیکھنے بھی اچھے لگیں گے اور ساتھ ساتھ آپ کے ذہن کو تازگی اور توانائی بھی  بخشیں گے.

روز میری
   اس پودے میں یہ خصوصیت ہے کہ یہ آپ کے اندر  محبت ،  پیار اور رومانس کی صلاحیتوں کو مزید اجاگر کرتا ہے.  اسکے  ساتھ ساتھ یہ  آپ کی یاداشت  اور موڈ میں  بھی اضافہ کرتا ہے  .

 لکی بمبو   
یہ پودا تقریبن  دنیا کے ہر  کلچر میں  خوش نصیبی ، خوشحالی اور دولت کی علامت سمجھا جاتا ہے.

آرچڈ 
یہ پودا رات کے وقت آکسیجن  چھوڑتا ہے ، یہ سکون، امن  اور صحت کی  علامت سمجھا جاتا ہے. ماہرین اسکو  بیڈ  روم میں سجانے کا مشورہ دیتے ہیں.

  لیوینڈر
یہ پودا بھی  سکون  اور امن کی علامت سمجھا جاتا ہے . سونے سے پہلے  اگر اسکے چند پتے  تکیے پر چھڑک لئے جایئں تو بہت  ہی پرسکون  نیند  آتی ہے.

امید ہے آپکو ہماری یہ ویڈیو پسند   آئی   ہو گی . ہماری آپ سے گزارش ہے کہ اس ویڈیو کو     لایک کیجئے اور  ہمارے چینل کو  سبسکرا یب  کریں . شکریہ

No comments:

Post a Comment