Thursday, January 30, 2020
To see Black Kittens in Dream Meanings | خواب میں بلی کے سیاہ بچے دیکھنا
Sunday, January 26, 2020
Thursday, January 23, 2020
Wednesday, January 22, 2020
What does it mean if you slipped in Dream | خواب میں پھسلنے کی تعبیر
What does it mean if you slipped in Dream
خواب میں پھسلنے کی تعبیر
خواب میں دیکھنا کہ آپ پھیسل گئے ہیں یہ پھسلنا چاہے گرنے کا باعث ہو یا نہ ہو اس کی تعبیر یہ ہے کہ آپ اپنی توانائی، مضبوطی، اعتماد، اعتقاد، اعتبار اور خود اعتمادی کھو بیٹھے ہیں یا کھوتے جا رہے ہیں اور خود کو غیر محفوظ سمجھنے لگے ہیں
اگر خواب میں آپ خود کو یا کسی دوسرے کو حادثاتی طور پہاڑ سے پھسل کر گرتے دیکھتے ہیں تو اس کہ مطلب یہ ہوا کہ اس وقت آپ مشکل وقت سے گزر رہے ہیں اور اس بات سے ڈرتے ہیں کہ آگے نہ جانے اور کیا کچھ ہونے والا ہے
اگر آپ پہاڑ سے گرنے کے بعد لٹک جاتے ہیں تو یہ اس بات کی علامت ہے کہ آپ اپنی جاگتی زندگی میں اپنے حالات اور اپنی زندگی کا توازن یا تو مکمل طور پر کھو چکے ہیں یو کھو دینے کے قریب ہیں
خواب میں زمین پرچلتے چلتے پھسل جانا اور نیچے گر پڑنا اس بات کی علامت ہے کہ آپ کو اس بات کا کوی احساس نہیں کہ آپ اپنی زندگی میں سنگین قسم کی غلطیوں پر غلطیاں کرتے چلے جا رہے ہیں اور نہیں جانتے کہ بعد میں یہ صورتحال آپ کے لئے کتنی خطرناک ثابت ہو سکتی ہے
خواب میں پھسلن والی زمین پر چلنا ایک خطرناک اور نقصان دہ صورتحال کی طرف اشارہ ہے راستے میں قدم قدم پر کیچڑ اور پھسلواں زمین دیکھنا اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ آپکو اپنے معاملات اور گفت و شنید میں بہت احتیاط سے کام لینے کی ضرورت ہے کیونکہ اس بات کا قوی امکان ہے کہ آپ سے کسی وقت بھی کوئی بڑی غلطی سرزد ہو سکتی ہے اور آپکے لئے غلطی کرنے کا امکان ہمیشہ موجود ہے، یہ خواب اس بات کا بھی اشارہ دے رہا ہے کہ آپ کو اپنی زندگی میں ثے بھی زیادہ احتیاط کرنے کی ضرورت ہے
یہ خواب اس بات کی طرف بھی اشارہ کر رہا ہے کہ آپکو اس بات کا احساس ہے کہ آپ پہلے ہی ایک بڑی غلطی کر چکے ہیں اور اب آپ انتہائی محتاط ہیں کے آپ سے ایسی غلطی دوبارہ سرزد نہ ہو، یہ اس بات کیطرف بھی اشارہ ہے کہ آپکو اپنے قریبی لوگوں سے انتہائی محتاط طریقے سے اپنے معاملات طے کرنے چاہیئں، آپ میں یہ بھی احساس ہے کہ آپ میں اپنی ذات پر اتنا اعتماد نہیں کہ آپ خود کو کسی برائی سے روک سکیں
Tuesday, January 21, 2020
Running in Dream meanings | خواب میں بھاگنے کا مطلب کیا ہے
خواب میں بھاگنے کا مطلب کیا ہے
خواب میں دیکھنا کہ آپ کسی سے بهاگ رہے ہیں اس
بات کی علامت ہے کہ آپ اپنی زمیداریوں سے بھاگ رہے ہیں یعنی آپ ان سے بچنے کی کوشش
کر رہے ہیں اور اپنے کسی بھی عمل کی زمیداری قبول کرنے کے لئے بلکل بھی تیار نہیں
اگر آپ کسی حملہ آور سے بچ کر بھگ رہے ہیں تو
اسکی تعبیر یہ ہے آپ اپنے اندر چھپے ہوے خوفوں کا مقابلہ کرنے سے کترا اور ڈر رہے
ہیں
اگر آپ یہ خواب دیکھتے ہیں کہ کوی جانور یا کوی شخص آپکی جانب بھاگا چلا آ رہا ہے تو اسکی تعبیر یہ ہے کہ آپ ہر طرح کے
حالات اور صورتحال کا مقابلہ کرنے کے لئے پوری طرح تیار ہیں لیکن ساتھ ہی اس بات کی بھی ضرورت ہے
کہ جو کچھ بھی آپکی طرف آ رہا ہے آپکو اسکی اہمیت کا اندازہ ہونا چاہیے
اگر آپ خود کسی کی طرف بھاگ رہے ہیں تو اسکا
مطلب یہ ہے کہ آپ اپنے ارادوں میں پکے ہیں اور زندگی میں جو کچھ بھی کرنا چاہتے ہیں
اسکے لئے پوری طرح تیار ہیں اس خواب کے مزید
تجزیہ کے لئے آپ کو اپنی ترجیحات پر غور کرنا ہو گا کہ آپ کرنا کیا چاہتے ہیں
یہ خواب دیکھنا کہ آپ دوڑنے کی کوشش تو کر رہے
ہیں لیکن آپ اپنے پیروں کو اتنی تیزی سے
حرکت نہیں دے پا رہے جتنا کہ آپ چاہتے ہیں
تو یہ آپ میں خود اعتمادی کی کمی کی علامت کو ظاہر کرتا ہے
خواب میں یہ
دیکھنا کہ آپ اکیلے بھاگ رہے ہیں اپنے
مقاصد کے حصول کے لئے آپ کے عزم اور حوصلہ اور ہمت کو ظاہر کرتا ہے۔ یہ
خواب ظاہر کرتا ہے کہ آپکو کامیابی ضرور
ملے گی اور آپ اپنے ساتھیوں سے بہت
آگے نکل جائیں گے
اس
خواب کا ایک مطلب یہ بھی ہے کہ کوی بھی
فیصلہ لینے میں آپ کو جلدی کرنے کی ضرورت ہے۔
اگر آپ خواب میں کسی کے
ساتھ ساتھ چل رہے ہیں یا پھر ساتھ ساتھ
دوڑ رہے ہیں تو اسکی تعبیر یہ ہے کہ آپ میں
دوسروں کے ساتھ تعاون کرنے کا جذبہ موجود
ہے اور حالات چاہے کچھ بھی اور کیسے بھی
ہوں آپ ہمیشہ دوسروں کی مدد کے لئے تیار رہتے ہیںMonday, January 20, 2020
To see Snowfall in Dream | خواب میں برفباری دیکھنا
خواب
میں برفباری دیکھنا
خواب
میں برف یا برفباری دیکھنا آپکے رکے ہوے جذبات و خیالات، آپ میں موجود جنونی کیفیت
اور آپ کے اندر موجود احساس کمتری کی طرف ایک اشارہ ہے، ساتھ ہی یہ خواب یہ بھی
اشارہ کر رہا ہے کہ اب وقت ہے کہ آپکو اپنے اندر موجود جذبات و خیالات کا اظہار کر
دینا چاہیے
اس
کے علاوہ اس خواب کا مطلب یہ بھی ہے کہ اپنی جاگتی زندگی میں آپ خود کو تنہا اور
نظر انداز محسوس کر رہے ہیں
اور اگر آپ دیکھتے ہیں کہ برف پگل رہی ہے تو
اسکا مطلب یہ ہوا کہ آپ اپنی موجودہ کیفیت کو قبول کرتے ہوۓ اپنے اندر موجود خوف اور کمزوریوں پر قابو پا
رہے ہیں اور انکو دور کر رہے ہیں
اگر
آپ خواب میں برف پر گاڑی چلا رہے ہیں تو یہ
اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ آپکو اپنے
احداف کو حاصل کرنے کے لئے بہت زیادہ محتاط رہنے کی ضرورت ہے، برف کو گدلا
یعنی میلا دیکھنا اس بات کی علامت ہے کہ آپ نے اپنی کچھ غلطیوں کی وجہ سے اپنے
کردار اور شخصیت کو داغدار کر لیا ہے
خواب میں برفباری ہوتے
دیکھنا زندگی میں ایک نیے اور صاف ستھرے دور کے آغاز ہونے کی طرف اشارہ ہے جس میں
آپکو روحانی، قلبی اور ذہنی سکون میسر
ہوگا جبکہ برفباری میں کھیلنا اس بات کا اشارہ ہے کہ آپکو سیر و تفری کے لئے کچھ
وقت نکالنے کی ضرورت ہے
اور اس کے ساتھ ساتھ زندگی میں ملنے والے ہر نیے موقعہ سے پورا پورا اور بھرپور فائدہ اٹھاننے کی
ضرورت ہے ورنہ یہ تمام موقعہ آپ کے ہاتھ سے جاتے رہیں گے
خواب
میں دیکھنا کہ آپکو برف میں سے کوی چیز ملی ہے
یہ اس بات کی علامت ہے کہ آپ اپنے اندر موجود چھپی ہوئی قابلیت اور صلاحیتوں
کی تلاش میں ہیں اور اسکے ساتھ ساتھ آپکی چھپی ہوئی کچھ صلاحیتیں آپ پر ظاہر بھی
ہو چکی ہیں
Sunday, January 19, 2020
Dream Interpretation of Taking Tea | خواب میں چائے بنانا یا چائے پینا
خواب
میں چائے بنانا یا چائے پینا
خواب
میں دیکھنا کہ آپ چائے بنا رہے ہیں یا آپ چائے پی رہے ہیں اس بات کی علامت ہے کہ آپ ایک مطمئن اور
پرسکون زندگی گزار رہے ہیں اور اپنے قریبی رشتوں کی محبت کو پوری گرمجوشی کے ساتھ نبھا
رہے ہیں. یہ خواب آپ کی ذاتی زندگی میں سکون، احترام ، عزت اور محبت کو ظاہر کرتا
ہے
Thursday, January 16, 2020
How to check if the Evil Eye is ward-off or not | یہ کیسے معلوم ہو کہ نظ...
یہ
کیسے معلوم ہو کہ نظر بد دور ہو چکی ہے
کیسے معلوم ہو کہ نظر بد دور ہو چکی ہے
اگر
آپ نظر بد دور کرنے کا کوئی ٹوٹکا استمعال کرتے ہیں اور پھر یہ جاننا چاہتے ہیں
کہ آیا آپ پر سے
نظر بد کا اثر دور ہو چکا ہے یا نہیں تو اسکے لئے آپکو یہ عمل کرنا ہو گا
آپ نظر بد دور کرنے کا کوئی ٹوٹکا استمعال کرتے ہیں اور پھر یہ جاننا چاہتے ہیں
کہ آیا آپ پر سے
نظر بد کا اثر دور ہو چکا ہے یا نہیں تو اسکے لئے آپکو یہ عمل کرنا ہو گا
ایک
عدد صاف برتن میں تازہ پانی لیں اور اس
میں تازہ تیل کے تین قطرے ڈالیں اگر تیل کے قطرے واضح اور گول شکل میں رہتے ہیں تو
سمجھ لیں کہ نظر بد کا اثر زائل ہو چکا ہے
عدد صاف برتن میں تازہ پانی لیں اور اس
میں تازہ تیل کے تین قطرے ڈالیں اگر تیل کے قطرے واضح اور گول شکل میں رہتے ہیں تو
سمجھ لیں کہ نظر بد کا اثر زائل ہو چکا ہے
To take soup in your dream Meanings
خواب
میں سوپ دیکھنا یا پینا
خواب
میں سوپ دیکھنا یا پینا
سکون اور تندرستی کی علامت ہے اگر آپ
سوپ میں موجود اجزا یعنی جن اجزا سے سوپ بنایا جاتا ہے ان کے فوائد و خواص پر غور کریں تو وہ تمام کے تمام صحت بخش ہیں یعنی آپکی صحت
کے لئے مفید ہیں
خواب
میں سوپ دیکھنا آپکی جذباتی خواہشات کی طرف بھی اشارہ کرتا ہے
Wednesday, January 15, 2020
This Dream could change your life | خواب میں منی پلانٹ دیکھنا
خواب میں منی پلانٹ
دیکھنا
اگر آپ نے خواب میں منی
پلانٹ دیکھا ہے تو یہ ایک بہت ہی اچھا خواب ہے
کیونکہ یہ خواب آپکی شخصیت میں
موجود دانشمندی اور سلیقہ مندی کو ظاہر کرتا ہے اور یہ بھی ظاہر کرتا ہے کہ
آپ ایک حوصلہ مند انسان ہیں جو زندگی میں آنے والے چیلنجز سے خوف زدہ نہیں ہوتا
یہ خواب اس بات کا بھی
اشارہ دے رہا ہے کہ جلد ہی آپکی زندگی میں کوئی بڑی خوشی آنے والی ہے. ساتھ ساتھ
یہ اس بات کا بھی اشارہ دے رہا ہے کہ آپکو اپنی زندگی میں مزید نظم و ضبط پیدا
کرنے کی ضرورت ہے
یہ خواب بتا رہا ہے کہ
آپ ایک زبردست شخصیت کے مالک ہیں اور اپنے روایت سے ہٹ کر طرز زندگی کی وجہ سے لوگوں میں مشہور ہیں اور
عزت کی نگاہ سے دیکھے جاتے ہیں. یہ خواب زندگی میں جدوجہد، دولت مندی اور کامیابی کی علامت
بھی ہے ساتھ ساتھ یہ اس بات کی طرف بھی اشارہ ہے کہ آپکو ماضی کے تجربات سے
فائدہ اٹھانا چاہیے،
یہ آپکے اعلی ظرف اور
اعلی دماغ ہونے کی طرف بھی اشارہ کر
رہا ہے اور ساتھ ہی آپ میں موجود خود
اعتمادی کو بھی ظاہر کر رہا ہے، آپ خود کو ہر طرح کے حالت میں ڈھالنے کی صلاحیت
رکھتے ہیں مجموعی طور پر یہ ایک بہت ہی اچھا خواب ہے جو بہت کم لوگوں کو دکھائی
دیتا ہے اور جنہیں دکھائی دیتا ہے انہیں بہت کچھ بتا جاتا ہے
Tuesday, January 14, 2020
A Best Ritual for Evil eye repellent | نظر بد سے محفوظ رہنے کا آسان ٹ...
نظر بد سے محفوظ
رہنے کا آسان ٹوٹکا
یہ ایک آسان
ٹوٹکا ہے اور اسکا فائدہ یہ ہے کہ یہ نظر بد کو آپ تک پوہنچنے سے پہلے ہی زائل کر
دیتا ہے عام طور پر لوگ شر، دشمن اور حسد
کی نظر سے محفوظ رہنے کے لئے یہ ٹوٹکا استمعال کرتے ہیں
کہتے ہیں کہ
روحانی تحفظ کے لئے نیلے رنگ کا استعمال کیا جاتا ہے
عام طور لوگ
اپنے گھر بار اور جائیداد کی حفاظت اور
نظر بد سے محفوظ رکھنے کے لئے نیلے رنگ کا پتھر (جیسا کہ تصویر میں دکھایا گیا ہے)
جس پر آنکھ بنی ہوتی ہے یا پھر سڑی بوٹی اپمے گھر کے داخلی دروازہ پر لٹکا دیتے ہیں
جبکہ بعض گھروں یا کاروباری مراکز میں اسی مقصد کے لئے نیلے پتھروں کی مالا بھی
لٹکائی جاتی ہے
Monday, January 13, 2020
To see or find gold in dream | خواب میں سونا دیکھنے یا پانے کا کیا مطلب ہے
خواب
میں سونا دیکھنے یا پانے کا کیا مطلب ہے
میں سونا دیکھنے یا پانے کا کیا مطلب ہے
خواب
میں سونا دیکھنا محبت ، لمبی عمر اور
گھریلو خوشی کی علامت ہے۔ خواب میں سونا دیکھنے کا منفی پہلو خواب دیکھنے
والے کے دل میں لالچ ، بدعنوانی اور فتنہ
کی نمائندگی کرتا ہے۔
میں سونا دیکھنا محبت ، لمبی عمر اور
گھریلو خوشی کی علامت ہے۔ خواب میں سونا دیکھنے کا منفی پہلو خواب دیکھنے
والے کے دل میں لالچ ، بدعنوانی اور فتنہ
کی نمائندگی کرتا ہے۔
میں کوئی قیمتی بات دریافت کی ہے جوکہ
کوئی پوشیدہ ہنر یا علم بھی ہوسکتا ہے۔
Sunday, January 12, 2020
Black Cumin Therapy to Ward-off Evil Eye | کلونجی یا کالا زیرہ سے نظر بد...
Black Cumin Therapy
to Ward-off Evil Eye
کلونجی یا کالا زیرہ سے نظر بد کو دور کرنا
کلونجی یا کالا زیرہ روایتی طور پر جنوب مشرقی ایشیا اور مشرق وسطی کے ممالک میں دمہ ، گٹھیا اور دیگر سوزش کی بیماریوں جیسے امراض
کے علاج کے لئے استعمال ہوتا ہے
پہلی بات تو آپکو یہ بتا دیں کہ یہ ایک قدرتی
عمل ہے قدرت نے بعض جڑری بوٹیوں میں یہ خوبی رکھی ہے کہ وہ انسان کے دماغ
پر ہونے والے منفی اثرات کو اپنے اندر جذب کر لیتی ہیں
تو آیے اب آپ کو اس عمل کا طریقہ کار بتاتے ہیں ایک
عدد کاغذ یا ململ کے کپڑے میں تھوڑا سا زیرہ یا پھر کلونجی لیں اور اس کپڑے یا
کاغذ کو متاثرہ شخص کی آنکھوں کے گرد بار بار گھومایئں اور پھر
اس کاغذ یا کپڑے کو بیج سمیت آگ میں جلا دیں
اگر جلتے ہوے زیرہ یا کلونجی کے چٹخنے کی آواز آیے تو سمجھ لیں کہ نظر بد کا اثر
زائل ہو چکا ہے اگر یہ آواز نہ آیے تو پھر کوئی دوسرا مظبوط عمل اختیار کریں
Saturday, January 11, 2020
Did you ever found a Wrist Watch in your Dream | خواب میں کلائی کی گ...
Did you ever find a Wrist Watch in your Dream! Interpretation
is amazing
خواب میں کلائی
کی گھڑی دیکھنا
یا پانا
خواب میں کلائی
کی گھڑی دیکھنا
اس بات کی طرف
اشارہ ہے کہ
آپکو بہت سے
اہم فیصلے کرنے ہیں اور
اسکے لئے آپ
کے پاس وقت
کم ہے چناچہ یہ فیصلے
آپکو جلد کر لینے
چاہیئں اسکا یہ
مطلب بھی ہے
کہ جلد ہی
آپ کی زندگی
میں کوئی بہت
اہم واقعہ پیش
آنے والا ہے
مجموعی
طور پر، یہ ایک مثبت
علامت ہے۔ عجلت
کے باوجود ، اس
خواب کا مطلب یہ ہے
کہ آپ کا
لاشعور آپ کی ترجیحات
اور ان معاملات سے اچھی طرح
واقف ہے جن
کو آپ کی فوری توجہ کی ضرورت
ہے
اگر آپکو
خواب میں گھڑی یا بہت سی گھڑیاں
ملتی ہیں تو
اسکا مطلب یہ
ہے کہ آپکی خواہش
ہے کہ آپ
وقت سے پہلے یعنی اس
سے پہلے کہ
بہت دیر ہو جایے آپ اپنی
زندگی کا ایک ٹارگٹ
مقرر کر لینا چاہتے ہیں
آپکو اس بات پر غور کرنا
ہو گا کہ کہیں
آپکو ایسا فیصلہ کرنے میں دیر تو
نہیں ہو گئی یا پھر کہیں
اپنی زندگی کا
مقصد مقرر کرنے میں آپ
بہت زیادہ وقت تو نہیں
گنوا دیں گے یاد رکھیں
کہ یہ کام
آپکو خود ہی
کرنا ہو گا
اور اس سلسلے
میں نا تو کوئی آپکا ساتھ دے
گا اور نا ہی کوئی
آپکی مدد کرے گا
ایک منفی
پہلو یہ ہے
کہ اگر آپ
خواب میں کلائی
کی گھڑی گم کر
بیٹھتے ہیں تو یہ
کوئی اچھا شگون
نہیں
Tuesday, January 7, 2020
Saturday, January 4, 2020
To see a Dead Dog in your Dream | خواب میں مرا ہوا کتا دیکھنا
خواب میں مرا ہوا کتا دیکھنا
ویسے تو دنیا میں بہت سے
پالتو جانور ایسے ہیں جو اپنے مالک سے محبت کرتے ہیں لیکن کتے کی محبت اور وفاداری
اپنی مثال آپ ہے. یہ اپنے مالک کی خاطر اپنی جان تک دے دیتا ہے یہی وجہ ہے کہ خواب
میں قریب المرگ یا مرا ہوا کتا دیکھنا اس بات کی علامت ہے یا پھر اس بات کی طرف
اشارہ ہے کہ آپکا کوئی بہت ہی قریبی عزیز یا دوست جو آپ ہے بہت محبت کرتا ہے اور
آپکا وفادار اور ہمدرد بھی ہے وہ آپ سے کسی
بات پر یا تو ناراض ہو گیا ہے یا پھر کہیں دور چلا گیا ہے
اسی خواب کی دوسری تعبیر یہ
ہے کہ آپکی عادات و عطوار یہاں تک بگڑ گئی ہیں کہ آپ انسانیت کے
درجہ سے گرتے جا رہے ہیں
Wednesday, January 1, 2020
Subscribe to:
Posts (Atom)